یاسمین راشد کو پی ٹی آئی وسطی پنجاب کا صدر مقرر کر دیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

یاسمین راشد کو پی ٹی آئی وسطی پنجاب کا صدر مقرر کر دیا گیا
یاسمین راشد کو پی ٹی آئی وسطی پنجاب کا صدر مقرر کر دیا گیا

لاہور: پنجاب کی سابق وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کو ہفتہ کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) وسطی پنجاب کا صدر مقرر کر دیا گیا۔

پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تفصیلات شیئر کیں۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی منظوری کے بعد مرکزی جنرل سیکرٹری اسد عمر نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی بطور صدر پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق حماد اظہر کو جنرل سیکرٹری سنٹرل پنجاب، عامر کیانی کو صدر شمالی پنجاب اور سینیٹر عون عباس بپی کوصدر جنوبی پنجاب مقرر کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ یاسمین راشد کو گزشتہ ماہ پی ٹی آئی کے اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ میں ان کے بہادر اور غیر معمولی کردار پر ملک بھر کے سیاسی حلقوں میں سراہا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:وزیراعظم کا لوڈشیڈنگ پر قابو نہ پانے پر افسران کیخلاف سخت کارروائی کا انتباہ

واضح رہے کہ جمعہ کو شفقت محمود نے پی ٹی آئی پنجاب کے صدر کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ صحت کی خرابی کے باعث وہ صوبائی صدر کی حیثیت سے پارٹی کی خدمات انجام دینے کے قابل نہیں ہیں۔تاہم انہوں نے کہا کہ وہ پارٹی کا حصہ رہیں گے۔

Related Posts