پاکستان کے معروف اداکارو میزبان یاسر حسین نے بلاک بسٹر فلم ‘پٹھان’ کو ویڈیو گیم قرار دے دیا۔
حال ہی میں یاسر حسین نے شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون کی فلم ‘پٹھان’ دیکھی جس کے بعد انہوں نے انسٹاگرام اسٹوری پر فلم کے حوالے سے تبصرہ کیا۔
اداکار نے انسٹا اسٹوری میں لکھا کہ اگر آپ ایکشن سے بھرپور امریکی فلم سیریز مشن امپوسیبل کا پہلا سیزن دیکھ چکے ہیں، تو آپ کو شاہ رخ خان کی پٹھان ایک اسٹوری لیس ویڈیو گیم سے زیادہ کچھ نہیں لگے گی۔
خیال رہے کہ پٹھان اب تک کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ہندی فلم بن گئی ہے۔ یش راج فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم پٹھان 25 جنوری 2023 کو بھارت کے مقامی سینماؤں اور دیگر ممالک جیسے امریکہ، کینیڈا، متحدہ عرب امارات، مصر، برطانیہ، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ریلیز ہوئی۔
شاہ رخ کی فلم نے اب تک ایک ہزار کروڑ انڈین روپے سے زائد کا بزنس کرلیا ہے۔