رئیلیٹی شو ’انڈین میچ میکنگ‘ کا تیسرا سیزن نیٹ فلکس پر کب سے شروع ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر بھارت کے مقبول رئیلیٹی شو انڈین میچ میکنگ کے تیسرے سیزن کا آغاز ہورہا ہے۔

آٹھ اقساط پر مشتمل اس شو میں ایک انڈین میچ میکر یعنی رشتہ کرانے والی سیما تپاریا اپنے امیر کلائنٹس کے لیے انڈیا اور امریکہ میں مناسب رشتے تلاش کرتی ہیں۔ شو کے پچھلے سیزن بھی کافی مقبول ہوئے تھے۔

اس شو کا تیسرا سیزن بہت جلد شروع ہونے والا ہے، آئیے نئے سیزن کے حوالے سے حاصل ہونے والی معلومات کے بارے میں جانتے ہیں:

پلاٹ

ریئلٹی ٹیلی ویژن سیریز میچ میکر سیما تپاریا کی پیروی کرتی ہے وہ اپنے کلائنٹس کی پسند کو مد نظر رکھ کر اُن کیلئے مناسب رشتہ تلاش کرتی ہیں۔

سیزن 3

سیزن 3 میں سیما تپاریا دنیا بھر سے ایک ہزار کے افراد کیلئے رشتے تلاس کریں گی۔ جن میں امریکا اور انڈیا کے کلائنٹس شامل ہوں گے۔

ریلیز

انڈین میچ میکنگ کا سیزن 3 جمعہ 21 اپریل 2023 سے نیٹ فلکس پر شروع ہوگا، تیسرے سیزن میں 40 منٹ کی 8 اقساط ہونگی۔

Related Posts