نئی دہلی: کشمیری حریت رہنماء یاسین ملک جو بھارت کی تہاڑ جیل بے قصور قید کاٹ رہے ہیں کی جانب سے 12 دن سے جاری بھوک ہڑتال ختم کردی گئی۔
گزشتہ ماہ کے آخر میں یاسین ملک نے غیرمعینہ مدت کیلئے بھوک ہڑتال کا اعلان اس وقت کیا جب انہیں ربیعہ قتل کیس میں عدالت میں پیش نہیں ہونے دیا۔
قید و بند اور مسلسل بھوک ہڑتال کے باعث گزشتہ دنوں یاسین ملک کے جسم میں پانی کی کمی ہوگئی تھی، انہیں انجیکشن کے ذریعے فلوڈز دیے جارہے تھے لیکن وہ ان کے لیے کافی نہیں تھے۔طبیعت خرابی کے باعث انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں:یاسین ملک کو کچھ ہوا تو بھارتی حکومت ذمہ دار ہوگی، مشعال ملک کا نریندر مودی کو خط