بلوچستان حکومت کو بڑا جھٹکا، وزیرِ تعلیم یار محمد رند نے استعفیٰ دے دیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بلوچستان حکومت کو بڑا جھٹکا، وزیرِ تعلیم یار محمد رند نے استعفیٰ دے دیا
بلوچستان حکومت کو بڑا جھٹکا، وزیرِ تعلیم یار محمد رند نے استعفیٰ دے دیا

کوئٹہ: پاکستان تحریکِ انصاف کے پارلیمانی لیڈر اور وزیرِ تعلیم بلوچستان سردار یار محمد رند نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ تعلیم بلوچستان نے اسمبلی سیشن کے دوران کہا کہ میں صوبائی حکومت میں مزید خدمات سرانجام نہیں دے سکتا، صوبائی کابینہ مجھے اہمیت نہیں دیتی۔ میرا ضمیر مجھے اجازت نہیں دیتا کہ حکومت کا حصہ بنا رہوں۔

قبل ازیں وزیرتعلیم بلوچستان سردار یار محمد رند کا کہنا تھا کہ میں بلوچستان حکومت میں مزید نہیں رہ سکتا۔انہوں نے کہا کہ میرے خاندان کوکچھ ہواتوذمہ داربلوچستان حکومت ہوگی۔

 بلوچستان کے صوبائی وزیر تعلیم یار محمد رند اس سے قبل بھی اپنے تحفظات کا اظہار کرچکے تھے، اُن کا اپنے سابقہ بیان میں کہنا تھا کہ گزشتہ 3 سالوں میں انہیں وفاقی وزیر توانائی کے کسی اجلاس میں مدعو نہیں کیا گیا۔

وزیرِ تعلیم یار محمد رند کا کہنا تھا کہ مجھے پانی و توانائی کے مسئلے پر کبھی اعتماد میں نہیں لیا گیا۔انہوں نے عوام کو مناسب گیس اور توانائی کی سپلائی سے محروم رکھنے پر واپڈا اور گیس کمپنی کو شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔

سردار یار محمد رند نے یہ بھی کہا کہ پانی و توانائی کا قلمدان اس شخص کو دیا گیا ہے جو بلوچستان کے عوام کی مشکلات کے حوالے سے انہیں سننے کو تیار نہیں۔ہم نے گیس اور بجلی کے مسائل ھل کرنے کی کوشش کی لیکن ہماری کوششوں کو اہمیت نہیں دی گئی۔ 

مزید پڑھیں: وزیرتعلیم بلوچستان سردار یار محمد رند کامستعفی ہونیکا اعلان

Related Posts