ووہان لیبارٹری نے کورونا وائرس بنانے کا الزام مسترد کردیا

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Wuhan laboratory rejects being source of coronavirus origin

ووہان : چینی شہر ووہان میں ایک ہائی ٹیک لیبارٹری کے ڈائریکٹر نے کورونا وائرس بنانے اور پھیلانے کے الزام کو مسترد کردیا ہے۔

سرکاری میڈیا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں لیبارٹری کے ڈائریکٹر یوان زہیمنگ نے کہا ہے کہ لیب سے اس وائرس کی ابتدا کا کوئی جوازنہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ لیبارٹری کے عملے میں سے کسی کو بھی انفکشن نہیں ہوا تھا۔

لیبارٹری کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ ہماراانسٹی ٹیوٹ کورونا وائرس سے متعلق مختلف شعبوں میں تحقیق کر رہا ہے۔

اس سے پہلے فروری میں انسٹی ٹیوٹ نے پہلے ہی کورونا وائرس بنانے کے نظریہ کو مسترد کردیا تھا اور کہا تھا کہ انہوں نے جنوری میں عالمی ادارہ صحت کے ساتھ اس حوالے سے معلومات شیئر کی تھیں۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ وائرل اسٹڈیز کرنیوالے واضح طور پر جانتے ہیں کہ انسٹی ٹیوٹ میں کس طرح کی تحقیق جاری ہے اور انسٹی ٹیوٹ کس طرح کے وائرس اور نمونوں کا انتظام کرتا ہے۔

انہوں نے کچھ میڈیا اداروں کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ذرائع ابلاغ جان بوجھ کر لوگوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ کچھ امریکی ذرائع ابلاغ نے گمنام ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ممکن ہے کہ کورونا وائرس ووہان لیبارٹری سے آیا ہو۔

مزید پڑھیں: امریکا کی چین کو کورونا وائرس پھیلانے پر سخت نتائج کی دھمکی

امریکاان افواہوں کو قومی دھارے میں لے آیا ہے اور وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ امریکی عہدیدار پوری طرح سے تحقیقات کر رہے ہیں کہ یہ وائرس دنیا میں کیسے پھیل گیا۔

امریکی صدر کا کہنا ہے کہ اگر چین کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں ملوث ہوا تو سخت کارروائی کی جائیگی۔

Related Posts