واٹر بورڈ کی غفلت کے باعث صنعتوں کوپانی کی فراہمی متاثرہورہی ہے، فیصل معیز خان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

WTM fails to stop water leakage in the North Karachi Industrial Area

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:صدر نکاٹی فیصل معیز خان کاکہنا ہے کہ نارتھ کراچی صنعتی ایریا میں واٹر بورڈ کی غفلت کے باعث صنعتوں کوپانی کی فراہمی متاثرہورہی ہے۔

نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (نکاٹی) کے صدر فیصل معیز خان نے صنعتی ایریا میں پانی لیکیج کی روک تھام نہ کرنے اور کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے ڈپارٹمنٹ ڈبلیو ٹی ایم کے عملے کی جانب سے مسلسل غفلت کا مظاہرہ کرنے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ایم ڈی کے ڈبلیو ایس بی سے مطالبہ کیا ہے کہ نارتھ کراچی صنعتی ایریا میں پانی لیکیج ختم کرنے کے اقدامات عمل میں لائے جائیں اور صنعتوں کو بلارکاوٹ پیداواری ضرورت کے مطابق پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

ایک بیان میں فیصل معیز خان نے ایم ڈی کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کو مخاطب کرتے ہوئے صنعتی ایریا میں پانی کی لیکیج کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ نارتھ کراچی صنعتی ایریا میں کئی مقامات پر مسلسل پانی کا رساؤ جاری ہے جس کی وجہ سے وافر مقدار میں پانی کا ضیاع ہورہاہے اور صنعتوں کو پانی کی فراہمی متاثر ہورہی ہے۔

مزید پڑھیں:سندھ حکومت نے نئے صنعتی زون”نکاٹی ٹو“ کے قیام کی تجویز پر کام تیز کر دیا

اس حوالے سے ڈبلیو ٹی ایم کو متعدد بار آگاہ کیا گیا اور درخواست کی گئی کہ پانی لیکیج کو ختم کیا جائے اور پانی ضائع ہونے سے بچایا جائے مگر عملے نے کوئی توجہ نہیں دی اور غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اب تک پانی کا رساؤ روکنے کے اقدامات نہیں کیے جس کے نتیجے میں صنعتوں کو ضرورت کے مطابق پانی کی فراہمی رکاوٹ کا شکار ہورہی ہے اور پیداواری عمل بھی متاثر ہورہاہے۔

صدر نکاٹی نے غفلت کے مرتکب ڈبلیو ٹی ایم عملے کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے ایم ڈی کے ڈبلیو ایس بی سے درخواست کی کہ نارتھ کراچی صنعتی ایریا میں پانی کی لیکیج کو ختم کرنے کے مستقل بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں اور پانی ضائع ہونے سے بچایا جائے تاکہ صنعتوں کو طلب کے مطابق پانی کی دستیابی ممکن ہوسکے اور پیدواری سرگرمیاں بلارکاوٹ جاری رکھی جاسکیں۔

Related Posts