دنیا کی حسین فٹ بالر علیشا لیہمن ماڈلنگ کیلئے تیار، بولڈ فوٹو شوٹ، تصاویر وائرل

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

‘World’s sexiest footballer’ Alisha Lehmann drops major hint over second career in modelling after lingerie shoot
The Irish Sun

سوئٹزر لینڈ کی مشہور فٹبالر علیشا لیہمن جو اپنی خوبصورتی اور مہارت کے باعث دنیا بھر میں مقبول ہیں، اب ماڈلنگ میں قدم رکھنے کی تیاری کر رہی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق علیشا جو انسٹاگرام پر سوئٹزرلینڈ کی سب سے بڑی اسپورٹس انفلوئنسر سمجھی جاتی ہیں، انہوں نے حالیہ دنوں میں ایک مشہور برانڈ کے لیے ایک فوٹو شوٹ کیا جس نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔ ان کی تصاویر کو 5 لاکھ سے زائد لائکس ملے جس سے ان کی شہرت میں مزید اضافہ ہوا۔

26 سالہ علیشا لیہمن نے گزشتہ سال انگلش کلب ایسٹن ولا سے یووینٹس میں شمولیت اختیار کی تھی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ان کے بوائے فرینڈ ڈگلس لوئز بھی اسی دوران ایستن ولا سے یووینٹس کی مردوں کی ٹیم میں شامل ہوئے تاہم وہ اپنی جگہ مستحکم کرنے میں ناکام رہے جبکہ علیشا اس وقت انجری کے باعث ٹیم سے باہر ہیں۔

فٹبال سے دوری کے باوجود علیشا نے ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھ کر ایک نیا میدان مار لیا ہے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ وہ ماڈلنگ کے مزید مواقع حاصل کرنا چاہتی ہیں اور اپنی شخصیت کے اعتماد کو نمایاں کرنے کے لیے ماڈلنگ کو بہترین ذریعہ سمجھتی ہیں۔

علیشا لیہمن نے اپنے تجربے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہاکہ “ہم نے بہت خوبصورت انداز میں فوٹو شوٹ کیا اور یہ میرے لیے ایک شاندار تجربہ تھا۔”

Related Posts