دنیا کا سب سے بڑا گلابی ہیرا دریافت

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دنیا کا سب سے بڑا نایاب گلابی ہیرا دریافت
دنیا کا سب سے بڑا نایاب گلابی ہیرا دریافت

صحرائے صحارا کے علاقے میں دنیا کا سب سے بڑا نایاب گلابی ہیرا دریافت ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صحرائے صحارا کے علاقے میں تیل اور ہیروں کی پیداوار کے لیے مشہور ملک انگولا میں دنیا کا سب سے بڑا گلابی ہیرا دریافت ہوا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 170 قیراط کے ہیرے کو محل وقوع کی مناسبت سے لولوروز کا نام دیا گیا ہے جس کا وزن 34 گرام ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تین صدیوں بعد یہ لولو کان سے دریافت ہونے والا سب سے نایاب گلابی ہیرا ہے۔ اس ہیرے کی قسم ٹائپ ٹو ہے جس کی وجہ سے اس میں کثافت نہ ہونے کے برابر ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

دنیا کے سب سے بڑا درخت، قریب جانے پر 6 ماہ قید، 5 ہزار ڈالر جرمانہ

انگولا کے وزیر برائے معدنیات دیمینتینو ایزیویدو نے کہا کہ لولو روز کی دریافت ایک بڑی کامیابی ہے اور اس حوالے سے بہتر مواقع بھی موجود ہیں۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ کے لولو میں نکلنے والا یہ دنیا کا پانچواں بڑا ہیرا ہے جس کی قیمت 71 ملین ڈالر کے قریب بتائی جا رہی ہے۔

Related Posts