ناروے نے دنیا کا پہلا خودکار الیکٹرک بحری جہاز تیار کرلیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ناروے نے دنیا کا پہلا خودکار الیکٹرک بحری جہاز تیار کرلیا
ناروے نے دنیا کا پہلا خودکار الیکٹرک بحری جہاز تیار کرلیا

فضا کو آلودگی سے بچانے کے لیے ناروے کے سائنس دانوں نے دنیا کا پہلا الیکٹرک بحری جہاز تیار کر لیا گیا۔ جہاز میں 103 کنٹینرز رکھنے کی گنجائش ہے اور یہ 13 کلوناٹ کی رفتار سےسفر کرے گا۔ 

زہریلے مادوں کے اخراج سے فضا کو زہرآلود ہونے سے بچانے کے لیے پہلا خودکار الیکٹرک بحری جہاز ناروے میں ‏تیار کیا گیا جو رواں سال کے آخر میں پہلے کارگو سفر پر روانہ ہوگا۔

ناروے کے سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ صفر کاربن اخراج کے ساتھ یہ بحری جہاز ہوا کو کسی بھی طرح سے آلودہ نہیں ہونے دے گا، اس کے ساتھ ساتھ ‏زہریلے کیمیات سلفر آکسائیڈ اور نائیٹروجن آکسائیڈ کے استعمال سے بھی محفوظ رکھے گا۔

ناروے کی کمپنی نے یارا میرین ٹیکنالوجی کی مدد سے 2017 میں پہلے الیکٹرک شپ کی تیاری کا عمل شروع کیا ‏تھا جو 4 سال کی مدت میں تکمیل کو پہنچا ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ جہاز بغیر عملے اور ایندھن کے خودکار طریقے سے چلے گا، ابتدائی طور پر کنیٹینر اور دیگر سامان کرینوں ‏اور انسانوں کی مدد سے لوڈ کیا جائے گا تاہم اگلے مرحلے میں انسانی عمل دخل ختم کر کے مشینوں کے ذریعے ‏تمام کام خودکار طریقے سے ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : کشمیر پریمیئر لیگ سے دنیا کو مثبت پیغام دیا، مالک مظفرآباد ٹائیگرز

Related Posts