وطنِ عزیز پاکستان سمیت دُنیا بھر میں اساتذہ کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے جس کا مقصد عوام کو یہ تعلیم دینے والوں کا ادب و احترام ہے کہ علم ہی سب سے بڑی دولت ہے۔
تفصیلات کے مطابق اقوامِ متحدہ کے تحت ورلڈ ٹیچرز ڈے ہر سال منایا جاتا ہے جس کا مقصد 1966 کی یونیکسو سفارشات کی یاد تازہ کرنا ہے جن کے تحت پوری دنیا میں اساتذہ کے رتبے پر مختلف تجاویز دی گئیں۔
اقوامِ متحدہ کے ادارے یونیسکو نے اساتذہ کے حقوق اور ذمہ داریوں پر روشنی ڈالتے ہوئے ان کی تعلیم و تربیت، بھرتیوں، ملازمت، تعلیم دینے اور سیکھنے سکھانے کے طریقہ ہائے کار وضع کیے۔
آگے چل کر 1997ء میں انہی سفارشات کی بنیاد پر اعلیٰ سطحی تعلیم کیئے بھی سفارشات مرتب کی گئیں۔ اقوامِ متحدہ کے 2030ء کے ایجنڈے میں اساتذہ کی پہچان تعلیم کے میدان میں کلیدی کردار کے طور پر کی گئی۔
یونیسیف کے ساتھ ساتھ عالمی تنظیمِ مزدوراں (انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن) اور ایجوکیشن انٹرنیشنل ڈے کے تحت ہر سال عالمی یومِ اساتذہ پاکستان سمیت اقوامِ متحدہ کے درجنوں رکن ممالک میں منایا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہیپی برتھ ڈے وزیرِ اعظم عمران خان ٹاپ ٹرینڈ بن گیا