پولیو کے خاتمے کا عالمی دن

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان سمیت دنیا بھر میں 24 اکتوبر کو انسداد پولیو کا عالمی دن منایا جاتا ہے، پاکستان میں گزشتہ تین دہائیوں سے اس مرض نے ایسے پنجے گاڑے ہیں کہ ختم ہونے کے بجائے مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

پاکستان کے علاوہ افغانستان اور نائیجیریا میں بھی پولیو پایا جاتا ہے،نائیجیریا میں 2016 سے اب تک کوئی نیاکیس سامنے نہیں آیا ہے۔

پاکستان کے مختلف علاقوں میں 2018 میں پولیو کے 12 کیسز سامنے آئے تھے لیکن رواں برس اکتوبر تک پولیو کیسز میں کئی گنا اضافہ ہونے کے ساتھ 76 کیسز رونما ہو چکے ہیں ، خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ تمام تر کوشش کے باوجود رواں سال کے اختتام تک مزید کئی کیسز سامنے آ سکتے ہیں۔

پولیومائلائٹس یا پولیو تین قسم کے پولیو وائرس میں سے ایک کی وجہ سے ہوتا ہے، جو کہ انٹروائرس جینس کے ممبر ہیں۔پولیو ایک ایسی بیماری ہے جس نے کبھی ایک سال میں دسیوں ہزار بچوں کو فالج میں مبتلا کردیا تھا۔ اب یہ ایک بیماری کے خاتمہ کی ایک بین الاقوامی کوشش کا ہدف ہے۔ فی سال پولیو کیسز کی سب سے بڑی تعداد 1988 میں اس وقت واقع ہوئی تھی جب 350,000 لوگ اس سے متاثر ہوئے تھے۔ 2015 میں، دنیا بھر میں صرف 74 وائلڈ پولیو کے کیسز کی اطلاع ملی تھی۔ صرف دو ممالک پاکستان اور افعانستان میں پولیو کی ایک فرد سے دوسرے فرد میں منتقلی جاری ہے۔

پولیو کے تقریباً 95فیصد کیسز میں متاثرہ فرد کو کوئی علامات لاحق نہیں ہوتی ہیں، انہیں غیر علاماتی کیسز کہا جاتا ہے۔ باقی پولیو کے کیسز کو تین قسموں میں بانٹا جا سکتا ہے: بے نتیجہ پولیو، غیر فالجی پولیو، اور فالجی پولیو۔

بے نتیجہ پولیو: ان کیسز میں، پولیو ایک ہلکی بیماری ہوتی ہے، جس کی علامات میں بخار، تھکاوٹ، سردرد، گلے کی سوزش، متلی اور ڈائریا شامل ہیں۔

غیر فالجی پولیو: ان کیسز میں خاص طور سے بے نتیجہ پولیو کی علامات شامل ہیں، اضافی اعصابی علامات، جیسے کہ روشنی کی بیش حساسیت اور گردن میں جکڑن۔

فالجی پولیو: فالجی پولیو کی پہلی نشانی، وائرل جیسی علامات کی شروعات کی مدت کے بعد، خاص طور سے اس کی شروعات اضطراری افعال کے فقدان اور عضلات کے درد یا اینٹھن کے ساتھ ہوتی ہے۔ اس کے بعد فالج لاحق ہوتا ہے، جو عام طور پر غیر علاماتی ہوتا ہے۔ جو لوگ پولیو کی زد میں آتے ہیں ان میں سے کچھ لوگ فالج میں مبتلا ہوتے ہیں۔ فالجی پولیو کے زیادہ تر کیسز میں، مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو جاتا ہے۔ تاہم، کچھ مخصوص لوگوں کے لیے، فالج یا عضلات کی کمزوری زندگی بھر باقی رہتی ہے۔

پولیو ایک شدید متعدی مرض ہے جو لوگوں کے درمیان رابطہ کے توسط سے پھیلتا ہے، ناک اور منہ سے خارج ہونے والے رطوبت اور آلودہ فضلات کے رابطہ میں آنے سے پھیلتا ہے۔ پولیو وائرس منہ کے ذریعہ جسم میں داخل ہوتا ہے، نظام ہضم تک پہنچنے تک اس کی تعداد دوگنی ہو جاتی ہے، جہاں مزید اس میں اضافہ ہوتا ہے۔

پولیو کا کوئی علاج نہیں ہے، اس لیے روک تھام اس سے مقابلہ کرنے کا سب سے مؤثر طریقہ ہے۔ کچھ مخصوص دوائیں اور تھیراپی عضلات کے کچھ اثرات کا مقابلہ کرنے کے لیے مریضوں کو معاون نگہداشت فراہم کرتی ہیں۔ وہ مریض جن کی بیماری میں پیش رفت ہوکر ان عضلات کے فالج تک پہنچ جاتی ہے جو نظام تنفس میں شامل ہیں انہیں مصنوعی تنفسی تعاون دیا جاتا ہے، جو بند کیا جا سکتا ہے اگر مریض متاثرہ عضلات کے دوبارہ استعمال کے قابل ہو جائے۔

پاکستان باقاعدہ طور پرعالمی سطح پر پوليو کے خاتمے کی مہم میں  1994 ميں شامل ہوا،اس وقت وزيراعظم بینظیر بھٹونے اس مہم کا آغاز کیا جبکہ اپنی سب سے چھوٹی بیٹی آصفہ بھٹو زرداری کو سب سے پہلے قطرے پلائے،ايک محتاط اندازے کے مطابق اُس وقت پاکستان ميں 20 ہزار سے زائد پوليو کيسز تھے۔

پاکستان سے 25 سال بعد بھی پوليو وائرس کا خاتمہ نہیں ہو سکا ہے۔ اس کی سب سے بڑی وجہ ہر گزرتے سال کے ساتھ مختلف خدشات کا جنم لیناہے،کبھی لوگ اپنے بچوں کو پوليو ويکسين پلانا مغرب کی سازش قرار دیتے ہيں تو کبھی انسداد پوليو رضا کاروں کو جاسوسی کے نیٹ ورک کا آلہ کار مانا جاتا ہےم کئی افراد اس کو غیر شرعی بھی سمجھتے ہیں۔

فوجی آپریشنز کے بعد ملک کے بیشترحصوں ميں امن قائم ہو چکا ہے ليکن پوليو کے خلاف خدشات ختم نہیں ہو رہے جبکہ اب بھی انسداد پولیو رضا کاروں پر مسلح حملے رپورٹ ہو رہے ہیں۔

پولیو ایک طاقتور اور خطرناک وائرس ہے۔ کسی بھی خطرناک مرض کی طرح اسے دوا کے بار بار استعمال کے ذریعے شکست دینے کی ضرورت ہے۔ پولیو کے قطروں کی متعدد خوراکیں مکمل طور پر محفوظ ہیں۔
پولیو ویکسین مکمل طور پر محفوظ ہے اور یہاں تک کہ اگر یہ بار بار مختصر وقفوں کے ساتھ لی جائے تب بھی اس کے کوئی خطرناک یا مضر اثرات نہیں ہیں۔ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، ترکی جیسے تمام مسلمان ممالک پولیو کا صفایا کرنے کے لئے اس ویکسین کو استعمال کرتے ہیں۔ سعودی عرب، حج اورعمرے کی ادائیگی کےلئے سفر کرنے والے تمام مسلمانوں سے اب پولیو ویکسی نیشن کے سرٹیفکیٹ یا تصدیقی دستاویزات کا مطالبہ کیاجاتاہے۔

Related Posts