پاکستان سمیت دُنیا بھر میں پارلیمانی نظام کا عالمی دن آج منایا جائے گا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان سمیت دُنیا بھر میں پارلیمانی نظام کا عالمی دن آج منایا جائے گا
پاکستان سمیت دُنیا بھر میں پارلیمانی نظام کا عالمی دن آج منایا جائے گا

پاکستان سمیت دنیا بھر میں پارلیمانی نظام کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے جس کا مقصد عوام الناس کو نظامِ جمہوریت میں پارلیمان کی اہمیت سے آگاہ کرنا ہے۔

عالمی ادارے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں قرارداد نمبر 72/278 منظور کی گئی جس کے تحت یہ فیصلہ ہوا کہ 1889ء میں عالمی پارلیمانی یونین (آئی پی یو) کا قیام عمل میں لایا گیا، لہٰذا یہ دن پارلیمانی نظام کے عالمی دن کے طور پر منایا جائے۔

دُنیا بھر میں جمہوری نظامِ حکومت کے تحت پارلیمانی نظام یعنی قومی و صوبائی اسمبلیاں اور سینیٹ اپنا کام کر رہے ہیں اور عوام الناس کی روزمرہ زندگی پر خوشگوار اثرات مرتب ہورہے ہیں جبکہ عالمی دن کے موقعے پر اراکینِ اسمبلی و سینیٹ کو عوام الناس سے اپنے روابط کو مضبوط بنانا چاہئے۔

اقوامِ متحدہ کے رکن ممالک نے پارلیمانی نظام اور تنظیموں کی ہمیشہ حوصلہ افزائی کی۔ پارلیمانی تنظیمیں اقوامِ متحدہ کی کارکردگی اور سرگرمیوں کے دوران اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ جب پارلیمنٹیرین اپنے خدشات اور تحفظات بتاتے ہیں تو اس سے اقوامِ متحدہ کو مزید بہتر کارکردگی دکھانے کا موقع ملتا ہے۔

نظامِ جمہوریت کی سب سے بڑی خوبی عوام الناس کی خدمت ہے جبکہ پارلیمانی نظام میں اختلافِ رائے کو حسنِ سیاست قرار دیا جاتا ہے جس سے ایک ہی موضوع کے نت نئے پہلو سامنے آتے رہتے ہیں اور معاملہ زیادہ گہرائی و گیرائی کے ساتھ حل کیا جاسکتا ہے۔ 

Related Posts