پاکستان سمیت دنیا بھر میں خشک سالی کے خلاف عالمی دن آج منایا جارہا ہے

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: پاکستان سمیت دنیا بھر میں خشک سالی  کے خلاف بین الاقوامی دن آج منایا جارہا ہے جس کا مقصد دنیا بھر میں بڑھتے ہوئے آبی عدم تحفظ کے خلاف شعور اجاگر کرنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں پانی کی قلت اور خشک سالی میں اضافہ ہورہا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی نہ صرف خشک سالی بلکہ دریاؤں میں پانی کی سطح میں  بھی کمی کا باعث بن رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

وزیر اعظم کی سکھر حیدرآباد موٹروے پر کام جلد شروع کرنے کی ہدایت

خشک سالی کے باعث آئندہ دہائی کے دوران پانی کی شدید قلت کا خدشہ ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ دریاؤں میں بھی پانی کی سطح میں 40 فیصد تک کمی آئی ہے۔ اگر پانی کو ضائع کرنے کی روش ترک نہ کی گئی تو غذائی قلت بھی پیدا ہوسکتی ہے۔

عالمی دن کے موقعے پر اپنے پیغام میں صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان سمیت بہت سے ممالک موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث مشکلات کا شکار ہیں۔ چھوٹے ڈیموں کی تعمیر سمیت دیگر اقدامات خشک سالی سے نمٹنے کیلئے اہم ہیں۔

پیغام میں صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ملک بھر میں جنگلات کے رقبے کو توسیع دینے کی ضرورت ہے۔ خشک سالی کے اثرات پانی کے وسائل میں اضافہ کرکے کم کیے جاسکتے ہیں جبکہ اس خطرے سے نمٹنا بے حد ضروری ہے۔

واضح رہے کہ ہر سال خشک سالی سے نمٹنے کے عالمی دن کے موقعے پر مختلف تقریبات منعقد کی جای ہیں۔ صدرِ مملکت نے کہا کہ خشک سالی سے نمٹنے کیلئے منظم و مربوط ایکشن پلان پر عملدرآمد شروع کرنا ہوگا۔ 

Related Posts