ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم کا سفر آج سے شروع، پہلا مقابلہ نیدرلینڈ سے ہوگا

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حیدر آباد دکن: بھارت میں جاری آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ میں قومی ٹیم اپنی مہم کا آغاز آج سے کرے گی، حیدر آباد دکن میں گرین شرٹس کا مقابلہ نیدرلینڈز سے ہوگا۔

دونوں ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے حیدرآباد کے راجیو گاندھی سٹیڈیم میں ان ایکشن ہوں گی، گرین شرٹس نے ورلڈ کپ میں پہلے میچ کیلئے اپنی تیاریاں مکمل کر لیں، پاکستانی سکواڈ نے راجیو گاندھی سٹیڈیم حیدرآباد میں ٹریننگ سیشن کیا، قومی ٹیم نے اپنی خامیوں کو دور کرنے کیلئے بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی پریکٹس کی۔

پاکستان اور نیدر لینڈز کی ٹیمیں اب تک ایک روزہ میچز میں چھ بار آمنے سامنے آچکی ہیں اور چھ میں ہی فتح شاہینوں کے نام رہی جبکہ ورلڈ کپ میں دونوں ٹیمیں دو بار آپس میں ٹکرائی ہیں، دونوں میچوں میں کامیابی پاکستان کے حصے آئی، پہلی بار 1996 کے ورلڈ کپ میں گرین شرٹس نے 8 وکٹوں سے جیت حاصل کی جبکہ دوسری بار 2003 میں 97 رنز سے نیدر لینڈز کو مات دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

ورلڈ کپ 2023، نیوز لینڈ نے افتتاحی میچ میں انگلینڈ کو 9وکٹوں سے شکست دیدی

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ کے لیے ہماری تیاری اچھی ہے، ایونٹ میں اچھا پرفارم کریں گے، دو پریکٹس میچوں میں مختلف کمبی نیشن آزمائے ہیں، باؤلنگ میں ہمارے فاسٹ باؤلرز ہمیشہ ہماری قوت رہے ہیں۔

قومی ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ پاکستانی کھلاڑی کافی تجربہ کار ہو چکے ہیں، چار سال میں انہوں نے بہت کرکٹ کھیلی، ہماری بیٹنگ صرف بابر اور رضوان کے گرد نہیں گھومتی، ہمارے پاس بہت سے باصلاحیت بیٹرز ہیں، ہمارا باؤلنگ اٹیک دنیا کے بہترین باؤلنگ اٹیکس میں سے ایک ہے، واضح رہے قومی ٹیم اپنا دوسرا میچ 10 اکتوبر کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گی جبکہ پاک بھارت ٹاکرا 14 اکتوبر کو ہوگا۔

Related Posts