بنگلادیش نے نیوزی لینڈ کو آئی سی سی ورلڈکپ کے 11 ویں میچ میں جیت کیلئے 246 رنز کا ہدف دے دیا۔
نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے چنئی میں کھیلے جارہے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور بنگلادیش کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
بنگلادیش کی جانب سے اننگز کا آغاز لٹن داس اور تنزید حسن نے کیا، مگر میچ کی پہلی ہی گیند پر وکٹ کیپر بیٹر لٹن داس میٹ ہینری کو کیچ دے بیٹھے اور بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے۔
بنگلادیش کی دوسری وکٹ اوپننگ بیٹر تنزید حسن کی گری جب تنزید 16 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔
اس کے بعد مہدی حسن میراز 46 گیندوں پر 30 رنز، پھر نجم الحسن شنٹو 7 اور کپتان شکیب الحسن 40 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔
مشفیق الرحیم اور محمود اللہ نے ذمہ دارانہ اننگز کھیلی جس کی بدولت بنگلادیش نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 245 رنز بنائے۔ مشفیق الرحیم 66 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ محمود اللہ 41 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔
مجھے ایک میچ کی وجہ سے کپتانی نہیں ملی اور نہ جائے گی، بابراعظم
نیوزی لینڈ کے لوکی فرگوسن نے تین، ٹرینٹ بولٹ اور میٹ ہینری نے 2، 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔