ورلڈ کپ 2023: آسٹریلیا نے پاکستان کو 62 رنز سے شکست دیدی

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ورلڈ کپ 2023: آسٹریلیا نے پاکستان کو 62 رنز سے شکست دیدی
ورلڈ کپ 2023: آسٹریلیا نے پاکستان کو 62 رنز سے شکست دیدی

آسٹریلیا نے پاکستان کو آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے اٹھارہویں میچ میں با آسانی 62 رنز سے شکست دیکر ایونٹ میں دوسری کامیابی حاصل کرلی۔

پاکستان کی ٹیم آسٹریلیا کے 368 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 305 رنز بناسکی، عبداللہ شفیق 64، امام 70 رنز بناکر نمایاں رہے۔

آسٹریلیا نے بنگلور کے چناسوامی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 367 رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کے لیے 368 رنز کا ہدف دیا۔

مچل مارش اور ڈیوڈ وارنر نے اننگز کے آغاز سے ہی پاکستانی بولرز کی جم کر دھلائی کی اور اپنی ٹیم کو شاندار آغاز فراہم کیا۔

وارنر اور مارش کے درمیان پہلی وکٹ پر 259 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی جو کہ پاکستان کے خلاف ورلڈکپ میں کسی بھی وکٹ پر سب سے بڑی شراکت داری ہے۔

اوپنر ڈیوڈ وارنر نے 163 رنز کی زبردست اننگز کھیلی، وارنر نے 14 چوکے اور 9 چھکے لگائے۔

مچل مارش 121 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، گلین میکسویل بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے جبکہ اسٹیو اسمتھ کو 7 رنز پر اسامہ میر نے آؤٹ کیا۔

آسٹریلیا نے پاکستان کیخلاف ورلڈکپ کی سب سے بڑی شراکت بنادی

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ حارث رؤف نے 3کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

Related Posts