عالمی بینک کورونا ویکسین کی خریداری کیلئے 20 بلین ڈالر فراہم کرے گا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

واشنگٹن: عالمی بینک نے ترقی پذیر ممالک کی مالی اعانت اور کورونا ویکسین کی خریداری کیلئے 20 بلین ڈالر فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ورلڈ بینک کے صدر ڈیوڈ میلپاس کاکہنا ہے کہ عالمی بینک نے پہلے ہی 51 ترقی پذیر ممالک کو ویکسین کی خریداری کیلئے 4 ارب ڈالر سے زیادہ رقم فراہم کی ہے اور جلد ہی 25 مزید ممالک کے لئے اربوں کا اضافہ کرے گا۔

انہوں نے بتایا کہ افریقی ممالک سے کل 41 درخواستیں موصول ہوئی ہیں ، جہاں آدھی سے بھی کم آبادی کو ویکسین لگائی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:غیر ملکی ایئر لائنز کی پروازیں منسوخ، پاکستانیوں کو وطن واپسی میں مشکلات

اس سے قبل ورلڈ بینک کی جانب سے پاکستان کے لیے 80 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دی گئی تھی،جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق قرض سے 2 سال کے عرصے میں 2 پروگرام شروع کیے جائیں گے، پہلا پروگرام سستی اور کلین توانائی سے متعلق ہوگا، اس پروگرام کے تحت 40 کروڑ ڈالر سے سستی اور شفاف توانائی مہیا کی جائے گی۔

ورلڈ بینک اعلامیے کے مطابق پروگرام سے بجلی کی پیداواری لاگت میں کمی، ٹیرف پر سبسڈی، ترسیل پروگرام بہتر کیا جائے گا۔

ورلڈ بینک کا جاری کیے گئے اعلامیے میں کہنا ہے کہ دوسرے پروگرام میں چالیس کروڑ ڈالر انسانی وسائل میں سرمایہ کاری کر کے مزید بہتری لانے کے لیے ہوں گے۔

Related Posts