اسلام آباد: عالمی بینک نے کورونا وائرس سے پاکستان میں انسانی جانوں کے تحفظ کے لئے 500 ملین ڈالر کے قرض کی منظوری دے دی۔
کورونا وائرس کے تباہ کن اثرات کو کم کیلئے اس پروگرام سے ملک میں صحت کی سہولیات اور تعلیم تک رسائی کو بہتر بنانے ، خواتین کومعاشی مواقع کی فراہمی اور سماجی تحفظ میں مدد ملے گی ۔
قرض پروگرام کے حوالے سے عالمی بینک کا کہنا ہے کہ یہ اقدام پاکستان میں لاکھوں بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگانے اور پولیو اور دیگر بیماریوں کے خطرات کو کم کرنے کے لئے زیادہ سے زیادہ مدد فراہم کریگا۔
ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر برائے پاکستان کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پرکورونا وائرس سے نہ صرف معاشی مسائل بلکہ عوام کی زندگیوں پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں: قابل معاشی ٹیم کا کارنامہ، پی ٹی آئی حکومت نے قرضوں کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے