عالمی بینک کی کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی حکمت عملی کی تعریف

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

World Bank appreciates Pakistan's strong response to COVID-19 pandemic

اسلام آباد :پاکستان میں ورلڈ بینک کے نئے تعینات ہونیوالے کنٹری ڈائریکٹر نے کورونا وائرس کے وبائی مرض کے دوران حکومت پاکستان کے اقدامات کی تعریف کی ہے۔

وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ سے ملاقات کے دوران ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نے تقریباً 50ارب ڈالر کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا۔

یہ امداد کورونا وائرس کی روک تھام ،تشخیص اور صحت عامہ کی سہولیات کو مستحکم کرنے کیلئے فراہم کی گئی تھی۔

وزارت خزانہ کی طرف سے جاری کردہ پریس بیان کے مطابق اس موقع پر مشیر خزانہ نے نئے مقرر کردہ کنٹری ڈائریکٹر کا خیرمقدم کیا اور پاکستان اور بینک کے مابین مضبوط کاروباری تعلقات کو سراہا۔

انہوں نے حکومت کی طرف سے 18-2019میں ادائیگی کے بحران کے توازن سے نمٹنے اور معیشت میں استحکام لانے کے لئے شروع کی گئی اصلاحات پر روشنی ڈالی۔

ڈاکٹر حفیظ شیخ نے وبائی مرض کے دوران عالمی بینک کی جانب سے فراہم کردہ امداد کی بھی تعریف کی اور اصلاحات کے ایجنڈے کو جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔

مزید پڑھیں:کے پی کے میں صحت انصاف کارڈ کی فراہمی کیلئے پروگرام

انہوں نے ورلڈ بینک کو وزارت خزانہ کی جانب سے تیار کی جانے والی پنشن اصلاحات سے متعلق تکنیکی معلومات بھی فراہم کیں۔

دونوں فریقوں نے مستقبل میں تعلقات کو مستحکم کرنے اور ورلڈ بینک کے مالی تعاون سے چلنے والے ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد میں رکاوٹیں دور کرنے پر اتفاق کیا۔

Related Posts