جنوبی ایشیا میں سب سے کم بے روزگاری کی شرح پاکستان میں ہے۔عالمی بینک

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ورلڈ بینک
(فوٹو: آن لائن)

اسلام آباد: ورلڈ بینک کا کہنا ہے کہ جنوبی ایشیا کے ممالک میں سب سے کم بے روزگاری کی شرح پاکستان میں ہے، دیگر ممالک بے روزگاری پر قابو پانے میں پاکستان سے پیچھے رہ گئے۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی ایشیا انڈیکس میں عالمی بینک کا کہنا ہے کہ پاکستان نے خطے میں سب سے کم شرحِ بے روزگاری برقرار رکھی ہوئی ہے۔ 2020-2022 میں خطے کے دیگر ممالک پاکستان کے مقابلے میں بے روزگاری پر قابو پانے میں ناکام رہے۔

یہ بھی پڑھیں:

عالمی بینک نے پاکستان کو 43 کروڑ 50 لاکھ ڈالر جاری کرنیکی منظوری دیدی

عالمی بینک کے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق 2020-2022 میں پاکستان میں بے روزگاری کی سب سے کم شرح 4.3 فیصد رہی۔ بھارت میں اسی عرصے کے دوران بے روزگاری کی شرح 8 فیصد جبکہ مالدیپ میں 6.3فیصد ریکارڈ کی گئی۔

اعدادوشمار کے مطابق بنگلہ دیش میں 5.4 افراد بے روزگار ہیں جبکہ بھوٹان میں 5 فیصد شرحِ بے روزگاری ریکارڈ کی گئی۔ سری لنکا میں 5.9 فصد جبکہ نیپال میں 4.7 فیصد افراد بے روزگار ہیں۔ پاکستان میں بے روزگاری کی شرح سب سے کم رہی۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل عالمی بینک نے پاکستان کو 43 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز کا قرض جاری کرنے کی منظوری دے دی جس سے کم آمدنی والے طبقے کو گھروں کی تعمیر میں آسانی ہوگی۔رواں ماہ منظور کی گئی رقم ہاؤسنگ منصوبوں میں استعمال ہوگی۔ 

Related Posts