نوکری پیشہ خواتین کیلئے بڑی خوشخبری، مفت اسکوٹر ملیں گے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گالیاں دینا لوگوں کا حق ہے، وزیر ٹرانسپورٹ، فوٹو ہماری ویب

حکومت سندھ نے نوکری پیشہ خواتین کو مفت پنک اسکوٹر فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔

سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ پنک ٹیکسی سروس جلد متعارف کرائی جا رہی ہے تاکہ خواتین کے لیے محفوظ، آرام دہ سفری سہولت فراہم کی جا سکیں۔

شرجیل میمن نے کہا ہے کہ بی آر ٹی پروجیکٹ پر مقررہ وقت پرکام مکمل نہ ہونے پر لوگ گالیاں دیتے ہیں۔ یہ ان کا حق ہے، کراچی میں منصوبوں پر بہت سے چیلنج کا سامنا ہے۔ وزیراعظم بسوں کی فراہمی کے وعدے پرعمل کریں۔

سینئر صوبائی وزیرشرجیل انعام میمن نے کراچی میں جاری یلوے لائن، ریڈ لائن، اور بی آر ٹی منصوبوں کا جائزہ لینے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نوکری پیشہ خواتین کو مفت پنک اسکوٹر فراہم کرنے کا اعلان کیا۔

انھوں نے کہا کہ سندھ حکومت پنک اسکوٹرصوبے کی ماؤں، بہنوں اور بچیوں کے لیے دینے جا رہی ہے۔ پنک ٹیکسی سروس کا جلد آغاز ہوگا۔ تاکہ خواتین کے لیے محفوظ، آرام دہ سفری سہولت فراہم کی جا سکیں۔

انھوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبے جلد مکمل کرنے کے لیے دن رات کام جاری ہے، مگر ریڈ لائن منصوبہ مقررہ وقت پر مکمل ہوتا دکھائی نہیں دے رہا۔ بی آر ٹی سے شہری مستفید ہوں گے، بی آر ٹی پراجیکٹ کو مقررہ وقت سے پہلے مکمل کریں گے، پراجیکٹ کا مقصد اسٹیٹ آف دی آرٹ ٹرانسپورٹ سروس ہے، چاہتے ہیں شہری اچھی اور ایئر کنڈیشنڈ بسز میں سفرکریں۔

سینئر صوبائی وزیرسندھ نے کہا کہ سندھ بھر کے تمام لوگوں کو بہتر سہولیات دیں گے، کراچی کی سفری سہولیات میں مزید اضافہ ہوگا، اس منصوبے کو جلد مکمل کریں گے۔ پی پی عوام کو سہولیات دے رہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ حکومت مزید نئے منصوبے متعارف کرانے جا رہی ہے۔ گرین لائن کو سندھ حکومت کے تحت مزید بہتر بنایا جائے گا، کراچی میں ٹرانسپورٹ کے جدید منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے۔

سینئر وزیر سندھ نے کہا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ محنت کے ساتھ کام کر رہا ہے، ہم سڑکوں کو ٹھیک کر رہے ہیں، مسائل ہیں پر ان سے پیچھے تو نہیں ہٹا جا سکتا، کچھ صرف تنقید کرتے ہیں، جام صادق پل پراجیکٹ کومقررہ وقت سے پہلے مکمل کریں گے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ پراجیکٹ پر بہترین کام کر رہے ہیں، مقررہ وقت پرکام مکمل نہ ہونا، لوگوں کا گالیاں دینا ان کا حق ہے، کراچی میں کام کرتے ہوئے بہت سے چیلنج کا سامنا ہے، ہمیں تشہیر کی ضرورت نہیں، دن رات کام کر رہے ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ یہاں پر ہر محکمہ کوئی نہ کوئی کیڑا نکالتا ہے، وزیراعظم نے 180 بسز کی بات کی تھی، وزیراعظم سے گزارش ہے اپنے وعدے پرعمل کریں۔

گرین لائن بی آرٹی میں 50 ہزار مسافر سفرکریں گے، ورلڈ بینک کے تعاون سے سندھ حکومت منصوبے پر کام کر رہی ہے، لوگوں کی زندگی میں آسانی پیدا کرنا حکومتوں کا کام ہے۔

Related Posts