پاکستانی انڈسٹری کے مختلف پروگراموں کی میزبانی اور ڈراموں میں اداکاری کرنے والی انوشے اشرف ایک شو میں نظر آئیں، جہاں انہوں نے خلیل الرحمان قمر کے ساتھ کام کرنے کے حوالے سے با ت کرتے ہوئے کہا کہ، اگر مجھے 50 لاکھ بھی مل جائیں تو خلیل الرحمان قمر کا ڈرامہ نہیں کروں گی۔
اداکارہ انوشے اشرف جو کہ اکثر اپنے تبصروں پر تنقید کا نشانہ بنتی رہتی ہیں، مصنف خلیل الرحمان قمر کے پروجیکٹ میں کام کرنے کے حوالے سے کچھ سنجیدہ تبصرہ کیا ہے۔ ایک شو کے دوران کامیاب ڈرامہ ‘میرے پاس تم ہو’ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے ڈرامے کرکے کوئی بھی باآسانی شہرت حاصل کرسکتا ہے۔
انوشے اشرف کا کہنا تھا کہ میں باآسانی ‘دو تھپڑ’ کھا کر انسٹا پر 50 ہزار فالوورز کو عبور کرسکتی ہوں لیکن میں ایسا نہیں چاہتی ۔ انہوں نے بالواسطہ طور پر ‘عائزہ خان’ پر تنقید کی ہے۔
انوشے کا مزید کہنا تھا کہ مجھےاداکاری سے زیادہ مزا وی جے بن کر آتا ہے تاہم میں اداکاری بھی کرنا چاہتی ہوں لیکن فی الوقت میں کوئی فیصلہ نہیں کرپارہی۔
یہ بھی پڑھیں:عمران ہاشمی کی وجہ سے بالی ووڈ فلم کرنے سے انکار کردیا، سعدیہ خان
واضح رہے کہ چند ماہ قبل اداکارہ نے اپنے ساتھی اداکار پر بھی حملہ کیا تھا، جس نے کسی عوامی جگہ پر اداکارہ کے ساتھ سیلفی لینے کی کوشش کی تھی، جس کا بعد میں اداکارہ کی جانب سے یہ کہہ کر دفاع کیا گیا کہ میں صرف آپ کی ساتھی ہوں کوئی دوست نہیں ہوں جو آپ مجھ سے قریب ہورہے تھے۔
Just because we worked well on a project together doesn’t mean I’m now ‘babe’ and you can hold me by the waist to take selfies at events. We’re colleagues, NOT friends. Know the difference. Understand the concept of personal space. #rant
— Anoushey Ashraf (@Anoushey_a) November 29, 2021