خواتین کو سود سے پاک قرضے کی فراہمی کیلئے احساس سیونگ والٹ کاآغاز

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Women’s financial inclusion important to alleviate poverty: PM

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے خواتین کو سود سے پاک قرضے کی فراہمی کیلئے احساس سیونگ والٹ کاآغازکردیا۔

وزیراعظم عمران خان نے احساس سیونگ والٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں 25فیصد آبادی غربت کی لکیر سے نیچے ہے ، احساس سیونگ والٹ کا مقصد خواتین کی مدد کرنا ہے۔

پروگرام کے تحت خواتین سود سے پاک قرضوں سے فائدے حاصل کرسکیں گی ، اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کو احساس سیونگ والٹ پروگرام پر بریفنگ دی گئی۔

وزیر اعظم نے احساس سیونگ والٹ کو ایک بہت اہم پروگرام قرار دیتے ہوئے کہا کہ خواتین کے مرکزی دھارے میں شامل ہونے سے غربت کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔

مزید پڑھیں:سندھ حکومت کا بڑا فیصلہ، کراچی میں رات 8 بجے کے بعد گھر سے باہر نکلنے پر پابندی عائد

احساس پروگرام کے حوالے سے ان کو کہنا تھا کہ خواتین کو فنانشل سسٹم میں لاتے ہیں تو غربت تیزی سے کم ہوتی ہے، احساس پروگرام سے براہ راست امداد کوخواتین بہتر استعمال کرسکتی ہیں، انشااللہ احساس پروگرام کا فنانشل بچت اکاؤنٹ بھی کامیاب ہوگا۔

چین کی ترقی کے حوالے سے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چین کی قوم تیزی سے بڑھ رہی ہے لگ رہا ہے سب کو پیچھے چھوڑ جائے گی ، چین نے 30سالوں میں 70کروڑ لوگوں کو غربت سے نکالا۔

Related Posts