پنجاب میں غیرت کے نام پر خاتون اور نوجوان قتل

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Woman, young lover killed for ‘honour’ in punjab

پنجاب کے ضلع بھکر کے علاقے دریا خان میں نامعلوم مسلح افراد نے غیرت کے نام پر ایک خاتون اور نوجوان کو گولی مار کر قتل کر دیا۔

یہ واقعہ ہفتہ کے روز پیش آیا،مقتولین کی شناخت سمیرا بی بی اور آفاق کے نام سے ہوئی ہے، 35 سالہ خاتون پر اپنے ہمسائے نوجوان کے ساتھ ناجائز تعلقات کا الزام تھا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاشوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال، دریا خان منتقل کر دیا، جہاں قانونی کارروائی مکمل کی جا رہی ہے۔پولیس کی جانب سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

پاکستان میں غیرت کے نام پر قتل ایک سنگین سماجی مسئلہ ہے، جو مختلف شہروں اور دیہی علاقوں میں تسلسل کے ساتھ پیش آتا ہے۔ انسانی حقوق کے اداروں کے مطابق ہر سال درجنوں خواتین اور مرد غیرت کے نام پر اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔

غیرت کے نام پر قتل عام طور پر خاندان یا قریبی رشتہ داروں کے ہاتھوں اس بنیاد پر کیا جاتا ہے کہ مقتول نے خاندان کی عزت کو مجروح کیا ہے۔

یہ واقعات زیادہ تر خواتین کے خلاف پیش آتے ہیں، جہاں انہیں اپنی پسند کی شادی یا دیگر سماجی پابندیوں کی خلاف ورزی کی بنا پر قتل کر دیا جاتا ہے۔

حکومتی اور سماجی سطح پر ان جرائم کے خاتمے کے لیے قوانین موجود ہیں، جیسے کہ 2016 میں غیرت کے نام پر قتل کے خلاف منظور ہونے والا قانون، جو مجرموں کو سخت سزائیں دینے کا وعدہ کرتا ہے۔

عملی طور پر ان قوانین پر مؤثر عمل درآمد میں مشکلات کا سامنا رہتا ہے اور اکثر ملزمان کو معافی یا قانونی کمزوریوں کی وجہ سے سزا سے بچنے کا موقع مل جاتا ہے۔

Related Posts