ڈولمین مال کراچی میں خاتون سے نازیبا حرکت کرنیوالے ملزم کی تصویر وائرل

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ڈولمین مال کراچی میں خاتون سے نازیبا حرکت کی کوشش، ملزم کی تصویر وائرل
ڈولمین مال کراچی میں خاتون سے نازیبا حرکت کی کوشش، ملزم کی تصویر وائرل

کراچی: کلفٹن کے ڈولمین مال میں 21 اگست کی رات مبینہ طور پر خاتون کو ہراساں کیا گیا، لڑکی نے ملزم کی تصویر کھینچی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

واقعے کی اطلاع انسٹا گرام پر موجود ایک فیشن بلاگ کی جانب سے شیئر کی گئی، لڑکی کے مطابق، وہ ڈولمین مال کلفٹن گئی، جب نوجوان نے مبینہ طور پر اسے چھوا اور ہراساں کیا۔؎

لڑکی کا کہنا تھا کہ جب اس نے پہلی بار چھوا تو میں نے اس کا پیچھا کیا اور اسے تھپڑ مارا۔ ملزم نے کہا کہ میں نے کیا کیا ہے؟ لڑکی کے مطابق، مال کی سیکورٹی نے ملزم کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔

لڑکی نے کہا کہ جب میں نے سکیورٹی گارڈ کو بلایا جو ڈرامہ دیکھ رہا تھا، اس نے مجھے یقین دلایا کہ لڑکے کو باہر نکال دیا جائے گا، تاہم، آدھے گھنٹے کے بعد، میں دوبارہ اپنی چیزیں خریدنے میں مصروف تھی، اس لڑکے نے دوبارہ ایک قطار میں میرا پیچھا کیا اور مجھے دوبارہ چھونے کی کوشش کی۔ جس پر میں نے شور مچایا۔

خاتون کا کہنا تھا کہ اس نے سیکورٹی انچارج کو فون کیا اور اس لڑکے کو باہر نکلوانے کی کوشش کی، جو بغیر فیملی کے تنہا صرف گھوم رہا تھا، خاتون کے مطابق، مال کی سیکورٹی کی جانب سے کہا گیا کہ ”ہم کیا کر سکتے ہیں، ہم اسے کچھ نہیں کہہ سکتے۔

سب کچھ ہال میں ہوا۔ سیکورٹی میں موجود کسی بھی شخص نے میری مدد نہیں کی اور لڑکا میرے کاؤنٹر تک پہنچنے تک میرے پیچھے پڑا رہا۔ خاتون نے مزید دعویٰ کیا کہ وہ نوجوان وہاں موجود تھا جب وہ جانے لگی اور ”مجھ پر مسکرا رہا تھا”۔ انہوں نے مزید کہا، ”سیکورٹی والے بھی مسکرا رہے تھے۔

انسٹا گرام پر شیئر کی گئی ایک اور اسٹوری میں خاتون کا کہنا تھا کہ ڈولمین مال کی جانب سے ان سے رابطہ کیا گیا ہے اور حکام سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھ کر معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے سیکورٹی نظام کو مضبوط بنانے پر بھی غور کررہے ہیں۔

Related Posts