سندھ ہائی کورٹ کا 11ستمبر تک لاپتا افراد بازیاب کرانے کا حکم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

SHC issues arrest warrants for secretaries in land occupation case

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:سندھ ہائیکورٹ نے سوفٹ ایئر انجینئر محمد راشد سمیت درجنوں لاپتا افراد کے اہلخانہ کی درخواستوں پر11ستمبر تک لاپتا افراد بازیاب کرانے کا حکم دے دیا۔

جمعرات کوسندھ ہائی کورٹ میں جسٹس صلاح الدین پہنور اور جسٹس عدنان الکریم میمن پر مشتمل دو رکنی بینچ نے سوفٹ ایئر انجینئر محمد راشد سمیت درجنوں لاپتا افراد کے کے اہلخانہ کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔

لاپتا افراد کے اہلخانہ کی کمرہ عدالت میں آہ و بکا،جسٹس صلاح الدین پنہور نے رینجرز کے وکیل پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے لاپتا افراد کو کون واپس لائے گا؟

رینجرز وکیل نے اہم بیان دیتے ہوئے موقف دیا کہ 1200 لاپتا افراد میں صرف 300 رہ گئے ہیں۔ بیشتر واپس آگئے دیگر کا سراغ لگا لیا گیا۔ لاپتا افراد کے کئی فورم بے بس ہیں۔

عدالت نے ریمارکس دیئے دراصل یہ لوگ بے بس نہیں، کام کرنا نہیں چاہتے، سنجیدہ نہیں ہیں۔ رینجرز وکیل نے موقف اپنایا کہ لاپتا افراد میں کئی لوگ لندن، سری لنکا اور ساتھ افریقہ سے بھی ملے ہیں۔

مزید پڑھیں: سندھ ہائیکوٹ کا لاپتہ افراد کی عدم بازیابی پر تفتیشی حکام پر برہمی کا اظہار

جسٹس صلاح الدین پہنور نے ریمارکس دیئے بیرون ملک جانے والے لوگ اہلخانہ سے تو رابطہ کرتے ہوں گے۔ کیا ادارے ان رابطوں کی بھی تحقئقات نہیں کرسکتے؟ کم از کم یہ بتا دیں بندا خود چلا گیا ہے۔عدالت نے 11 ستمبر تک لاپتا افراد بازیاب کرانے کا حکم دے دیا۔

Related Posts