بدمعاشی کی حد ہوگئی، معمولی بات پر خاتون نے پٹرول پمپ ورکر پر اسلحہ تان لیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو انڈیا ٹوڈے

 سیفٹی کیلئے گاڑی سے باہر آنے کا کہنے پر خاتون سیخ پا ہوگئی اور پیٹرول پمپ ورکر پر بندوق تان لی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترپردیش کے بلگرام ٹاؤن میں ایک خاتون نے پیٹرول پمپ کے ورکر کے ساتھ نہ صرف بدتمیزی کی بلکہ اس کے اوپر بندوق تان لی۔

پولیس نے بتایا کہ یہ جھگڑا اس وقت سامنے آیا جب ایک فیملی سی این جی اسٹیشن پر اپنی گاڑی میں فیول ڈلوانے آئی جہاں پیٹرول پمپ ورکر کی جانب سے فیملی کو حفاظتی تدابیر کے تحت گاڑی سے باہر آنے کا کہا گیا۔

اس کے بعد گاڑی میں بیٹھا شخص باہر آیا اور اس نے پیٹرول پمپ ورکر راجیش کمار کو مبینہ طور پر دھکا دیا اور اس پر حملہ بھی کیا، اتنی ہی دیر میں ایک خاتون گاڑی سے پستول لے آئی اور ورکر کو ڈرانے دھمکانے لگی۔

پولیس نے مزید بتایا کہ خاتون نے راجیش کو دھمکاتے ہوئے کہا کہ’اتنی گولیاں ماروں گی کہ تمہاری فیملی تمہیں پہچانے گی نہیں۔’

پولیس کے مطابق تمام تر واقعہ پیٹرول پمپ پر لگے سی سی ٹی وی میں محفوظ ہوگیا اور راجیش کی شکایت پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

Related Posts