خاتون کا مبینہ اجتماعی زیادتی کے بعد قتل، مرکزی ملزم گرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

خاتون کا مبینہ اجتماعی زیادتی کے بعد قتل، مرکزی ملزم گرفتار
خاتون کا مبینہ اجتماعی زیادتی کے بعد قتل، مرکزی ملزم گرفتار

اوکاڑہ:خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی اور اسے قتل کرنے کے کیس کے مرکزی ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

اوکاڑہ پولیس کے مطابق مذکورہ خاتون کے میکے والوں نے قتل کے شبہے پر علاقہ مجسٹریٹ کو قبر کشائی کی درخواست دی۔تاہم قبر کشائی کے حوالے سے ابھی تک فیصلہ نہیں ہوسکا ہے۔

اوکاڑہ پولیس نے بتایا کہ لواحقین کی درخواست پر عدالت نے اسپتال سے ریکارڈ منگوایا جس میں لکھا تھا کہ خاتون کی موت زہر دینے سے ہوئی۔خاتون سے زیادتی اور اسے قتل کرنے کے واقعے کا مقدمہ تھانہ راوی میں درج ہے۔

دوسری جانب ساہیوال میں سی ٹی ڈی پاکپتن نے عارف والا سٹی کے قبرستان کے قریب کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے مشکوک شخص کو گرفتار کر لیا۔

سی ٹی ڈی پولیس کے مطابق گرفتار کئے گئے مذکورہ مشکوک شخص کے قبضے سے ممنوع پمفلٹ، میموری کارڈ، نقدی اور مسافر بس کے ٹکٹ برآمد ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں: امریکا میں میل نرس کی جنسی زیادتی، ذہنی معذور مریضہ کوحاملہ کردیا

سی ٹی ڈی پاکپتن کے ذرائع نے بتایا ہے کہ گرفتار مشکوک شخص کی شناخت عبدالرؤف کے نام سے ہوئی ہے۔سی ٹی ڈی پاکپتن نے بتایا کہ تھانہ سی ٹی ڈی ساہیوال میں انویسٹی گیشن ونگ کی مدعیت میں مذکورہ شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

Related Posts