ایبٹ آباد: صوبہ خیبر پختون خوا کے ضلع ایبٹ آباد کے ایک نجی اسپتال میں خاتون نے 7 بچوں کو جنم دیا ہے۔
سات جڑواں بچوں میں 4 لڑکے اور 3 لڑکیاں شامل ہیں جو مکمل طور پر صحت مند ہیں۔ خاتون رخسانہ کو قبل از وقت لیبر کے لیے جناح انٹرنیشنل اسپتال لایا گیا تھا۔ اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بچوں کی پیدائش 36 ہفتوں کے بجائے 32 ہفتوں میں ہوئی ہے۔
34 سالہ رخسانہ اور ان کے شوہر یار محمد 7 بچوں کی پیدائش سے پہلے ہی دو بیٹیوں کے والدین ہیں۔ بٹگرام سے تعلق رکھنا والا جوڑا خیبر پختونخوا کے ہزارہ ڈویژن کے ضلع ایبٹ آباد میں رہائش پذیر ہے۔
یہ بھی پڑھیں
صوبائی وزیر صحت تیمور جھگڑا نے نومولود بچوں کی تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ایبٹ آباد کے نجی ہسپتال میں ایک خاتون نے سات بچوں کو جنم دیا ہے۔ خاتون کا علاج صحت انصاف کارڈ پر کیا گیا ہے۔
6 of the septuplets (7 babies) born to a proud mother and father in Abbottabad, courtesy of #KPSehatCardPlus.
Wishing you all a wonderful life! pic.twitter.com/NLzzaSQCEy— Taimur Saleem Khan Jhagra (@Jhagra) October 16, 2021