لاہور، موٹر وے پر گاڑی میں بیٹھی خاتون سے دو افراد کی جنسی زیادتی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

case registered against govt official for torturing minor maid In Islamabad

لاہور:ایک افسوس ناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب پیٹرول ختم ہونے کے باعث ایک خاتون اپنے بچوں کے ہمراہ گاڑی میں اپنے شوہر کا انتظار کررہی تھی، اس وقت دو ملزمان نے خاتون کو گاڑی کے شیشے توڑ کر باہر نکالا اور زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

ایم ایم نیوز کے ذرائع کے مطابق خاتون اپنے بچوں کے ہمراہ لاہور سے گوجرانوالہ جا رہی تھی اور گجر پورہ پر موٹر وے ایکسٹینشن پر ان کی گاڑی کا پیٹرول ختم ہوگیا اور گاڑی سڑک کے کنارے کھڑی ہوئی تھی۔

ملزمان نے خاتون کو باہر آنے کا کہا اور خاتون کے انکار پر انہوں نے گاڑی کے شیشے توڑ دیئے اور خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا، خاتون نے اپنے شوہر کو فون کیا تو اس کے شوہر نے موٹر وے پولیس کو فون کرنے کا کہا، جس پر متاثرہ خاتون نے موٹر وے پولیس کو فون کیا تو جواب دیا گیا کہ یہ علاقہ انکی حدود سے باہر ہے۔

اس سے قبل خاتون کے شوہر موقع پر پہنچتے ملزمان  خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد ایک لاکھ روپے نقد، زیورات اور اے ٹی ایم کارڈز بھی ساتھ لے گئے، پولیس ذرائع کے مطابق مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

Related Posts