کراچی: غربت اور مہنگائی سے پریشان والدین کیلئے عید پر بچوں کیلئے نئے کپڑوں کا حصول ناممکن ہوگیا، عید کے کپڑے نہ ملنے پر ماں نے بچوں سمیت نیٹی جیٹی پل سے سمندر میں چھلانگ لگادی۔
ریسکیو ٹیموں نے ماں اور تینوں بچوں کو سمندر سے نکال کر اسپتال منتقل کردیا، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
پولیس کے مطابق منظور کالونی کی رہائشی عائشہ نامی خاتون کا اپنے شوہر سے اکثر و بیشتر جھگڑا رہتا تھا۔ شوہر نے بچوں کو عیدالفطر پر کپڑے دلانے سے بھی منع کردیا تھا، جس پر بچے اداس تھے۔ عائشہ بچوں کے چہرے پر اداسی دیکھ کر دلبرداشتہ ہوگئی۔
مزید پڑھیں:اے ایس او نے غیر ملکی شراب کراچی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی