کراچی : شہر قائد کے علاقے بفرزون میں شوہر کے قتل میں ملوث بیوی کو 2ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا گیا۔
کراچی کے علاقے بفرزون میں 29 اکتوبر کو ہونے والے قتل کا معمہ حل ہوگیا، پولیس نے مقتول کی بیوی کو 2 ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ 29اکتوبر کو مقتول ریاض کی لاش گھر سے ملی تھی، بیوی نے شوہر کو ساتھیوں کے ہمراہ قتل کیا اور گھر بند کرکے فرار ہوگئی تھی۔
تیموریہ انویسٹی گیشن پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول ریاض ہوٹل پر کام کرتا تھا، کرسچن خاتون نسرین عرف شمیم کو مسلمان کرکے شادی کی تھی۔
پولیس کے مطابق دونوں میاں بیوی شراب نوشی کرتے تھے مقتول ریاض شراب کے نشے میں نسرین پر تشدد کرتا تھا۔تیموریہ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے اپنے ساتھی ظفر اقبال اور عبدالطیف کی مدد سے ریاض کے منہ پر تکیہ رکھ کر قتل کیا اور فرار ہوگئے تھے۔
مزید پڑھیں:پرویزمشرف کیخلاف عدالتی فیصلے پر پاک افواج میں شدید غم وغصہ واضطراب