نوکری کا جھانسہ دیکر لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی، جان سے مارنے کی دھمکیاں

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نوکری کا جھانسہ دیکر لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی، جان سے مارنے کی دھمکیاں
نوکری کا جھانسہ دیکر لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی، جان سے مارنے کی دھمکیاں

راولپنڈی: تھانہ روات کے علاقے کے آرا مشین محلہ چمن آباد کالونی برف خانہ راولپنڈی کی رہائشی مصباح بتول کو نوکری کا جھانسہ دیکر جنسی زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا۔

مصباح بتول کا کہنا ہے کہ وقار عظیم نے مجھے زیادتی کا نشانہ بنایا ہے، مجھے بحریہ ٹاون فیز گیٹ نمبر 7 پر بلایا گیا، اور کہا کہ آپ چلیں ساتھ والے پلازے میں وہاں ہمارے منیجرصاحب بیٹھے ہیں آپ ان کے پاس جائیں وہ آپ سے سیلری طے کریں گے اور آپ کو جاب مل جائے گی۔

متاثرہ لڑکی نے بتایا کہ میں نے فرسٹ فلور پر آفس دیکھا تو میں مطمئن ہو گئی،پھر وقار عظیم نے مجھے آفس کے کمرے میں بٹھایا اور کمرے کو اندر سے بند کر دیا اور اسلح دکھا کر مجھے ڈرا یا اور زیادتی کا نشانہ بنایا، اس کے مزید دو ساتھیوں نے بھی مجھے زیادتی کا نشانہ بنایا۔

میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد مرکزی ملزم وقار عظیم کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کرلیا لیکن باقی دو نامعلوم افراد کے خلاف کسی قسم کی کوئی کارروائی نہیں کی گئی،مرکزی ملزم وقار عظیم اس وقت جیل میں ہے مجھے وقار عظیم اور اس کے دیگر دو نامعلوم اشخاص کی طرف سے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

پولیس بھی صلح کے لئے دباؤ ڈال رہی ہے،پولیس کا کہنا ہے کہ یہ لوگ بااثر ہیں اور آپ کی چھوٹی سی بیٹی ہے،جس کو یہ لوگ نقصان پہنچا سکتے ہیں،ملزمان بہت بااثر ہیں،میں آر پی او راولپنڈی اور سی پی او راولپنڈی سے اپیل کرتی ہوں کہ دیگر دو ملزمان کو بھی گرفتار کیا جائے اور مجھے ان وحشی درندوں سے تحفظ فراہم کیا جائے۔

Related Posts