سرگودھا: حکومت پنجاب نے بغیرشناختی کارڈ بسوں، ویگنوں ،ٹرینوں میں سفر کرنے پرپابندی عائد کر دی ہے۔ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب نے ہر شہری کے لئے شناختی کارڈ کو لازمی قرار دیتے ہوئے بسوں ،ویگنوں، ٹرینوں میں سفر کرنے کے لئے مسافر کو شناختی کارڈ سفری ٹکٹ مہیا کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے ۔
اس سلسلہ میں تمام ضلعی افسران کو عمل درآمد کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔
جس میں کہا گیا ہے کہ تمام اڈوں اور اسٹینڈز پر مالکان و عملہ کو پابند بنایا جائے کہ وہ مسافروں کو ٹکٹ کے اجراء کے ساتھ شناختی کارڈ، موبائل فون نمبر اور تمام ایڈریس اپنا ریکارڈ ووچر بنائیں۔
مزید پڑھیں:پنجاب میں بیوروکریسی نے صوبائی حکومت کو ناکوں چنے چبوا دیئے