خواہش تھی وزیر اعظم عمران خان کوالالمپور سمٹ میں شرکت کرسکتے۔ترک صدر

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Turkish President Erdogan to arrive in Pakistan on February 13

ترک صدر رجب طیب اردوان نے وزیر اعظم  کی کوالالمپور سمٹ میں شرکت منسوخ ہونے پر خیر سگالی جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری خواہش تھی عمران خان کوالالمپور سمٹ میں شرکت کرسکتے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے جنیوا میں ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کی جس میں پاک، ترک دوطرفہ تعلقات کے ساتھ کئی اہم امور پر گفتگو کی گئی۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم کی  ترک صدر سے ملاقات، پاک ترک تعلقات پر گفتگو

ذرائع کے مطابق اس موقع پر عمران خان نے طیب اردوان کو ملائیشیا کانفرنس میں شرکت نہ کرنے پر اعتماد میں لیا۔وزیراعظم گزشتہ روز  جنیوا ریفیوجیز ورلڈ فورم میں لگائے گئے پاکستانی اسٹال پر بھی گئے، انہوں نے تقریب سے خطاب بھی کیا۔

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بے بس اور بے وسیلہ پناہ گزین کے مسائل کا امیر ملک ادراک نہیں کرسکتے، دنیا سے ایسے حالات کا خاتمہ کرنا ہوگا جس سے لوگ پناہ گزین بنتے ہیں، مشکلات کے باوجود افغان مہاجرین کی میزبانی پر پاکستانی قوم قابل تعریف ہے۔

سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں گزشتہ روز  پناہ گزینوں کے پہلے عالمی فورم کا آغاز ہوا جس کی مشترکہ صدارت وزیراعظم عمران خان کررہے تھے۔  وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پہلے ریفیوجی گلوبل فورم کے انعقاد پر بہت خوشی ہے اور میں دنیا میں سب سے زیادہ مہاجرین کی میزبانی کرنے پر ترک صدر رجب طیب اردوان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

مزید پڑھیں:  پناہ گزینوں کے مسائل کا ادراک امیر ممالک کو نہیں۔وزیر اعظم

Related Posts