اسلام آباد: وزیر اعظم کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان چین کی مدد سے کپاس کی پیداوار میں ٹیکنالوجی کا استعمال کرے گا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کپاس کی فصل ٹیکسٹائل صنعت کے فروغ کے لیے بنیادی اہمیت کی حامل ہے۔
ٹوئٹر پیغام میں معاونِ خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ زراعت کے شعبے کو سی پیک کا حصہ بنایا گیا ہے جبکہ چین کی مدد اور ٹیکنالوجی کے استعمال سے کپاس کی پیداوار کو بڑھایا جائے گا۔
کپاس کی فصل ٹیکسٹائل صنعت کے فروغ کے لیے بنیادی اہمیت کی حامل ہے۔زراعت کے شعبے کو سی پیک کا حصہ بنایا گیا ہے۔ چائنا کی مدد سے ٹیکنالوجی کے استعمال سے کپاس کی پیدوار کو بڑھایاجائے گا۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousAwan) January 2, 2020
پیغام میں معاونِ خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ایٹما کا وزیر اعظم عمران خان اور معاشی ٹیم کے ٹیکسٹائل برآمدات میں اضافے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کا خیر مقدم خوش آئند ہے۔ یہ ایٹما کے اعتماد کا مظہر ہے۔
وزیر اعظم کی معاونِ خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ایٹما کا وزیر اعظم کے اقدامات کا اعتراف برآمدات کے فروغ کی حکومتی مخلصانہ کاوشوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
ایپٹما کاوزیراعظم عمران خان اور معاشی ٹیم کا ٹیکسٹائل برآمدات میں اضافے کے لئےاٹھائے گئے اقدامات کا خیر مقدم خوش آئند اور ان کے اعتماد کا مظہر ہے۔ یہ برآمدات کے فروغ کی حکومتی مخلصانہ کاوشوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousAwan) January 2, 2020
معاونِ خصوصی اطلاعاقت عاشق اعوان نے کہا کہ آنے والے دنوں میں صنعتوں کے قیام کے حوالے سے پالیسی کا اعلان کیا جائے گا جس سے بند صنعتوں کی بحالی کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ آنے والے دنوں میں قیامِ صنعت پالیسی کے اعلان اور بند صنعتوں کی بحالی سے غریب اور محنت کش مزدور افراد کے گھر کا چولہا جل سکے گا۔
آنے والے دنوں میں صنعتوں کے قیام کے حوالے سے پالیسی کا اعلان کیا جائے گا،جس سے بند صنعتوں کی بحالی کے لیے ہنگامی اقدامات اٹھائے جائیں گے تاکہ غریب اور محنت کش مزدور کے گھر کا چولہا جل سکے۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousAwan) January 2, 2020
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کے تحت زرعی شعبے کو مضبوط کرنے کے لیے اہم اقدامات سے برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔
انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان نے ٹیکنالوجی کے استعمال سے زرعی ادویات اور بیج کی اقسام میں ملاوٹ کرنے والے مافیا کے خلاف سخت اقدامات کی ہدایت کی ہے۔
وزیر اعظم کے ویژن کے تحت زرعی شعبے کو مضبوط کرنے کے لیے ان اہم اقدامات سے برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔وزیراعظم نے ٹیکنالوجی کے استعمال سے زرعی اویات اور بیج کی اقسام میں ملاوٹ کرنے والے مافیا کے خلاف بھی سخت اقدامات کی ہدایات کی ہے۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousAwan) January 2, 2020