اسلامی جمہوریہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے عسکری کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کے قتل پر امریکی قیادت سے سر عام بدلہ لینے کا اعلان کردیا ہے۔
تہران سے جاری کردہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے بیان کے مطابق امریکا سے جنگ کے خطرات سنگین ہوتے جا رہے ہیں، ایران نے کہا ہے کہ ہم امریکا سے جنرل سلیمانی کے قتل کا سر عام بدلہ لیں گے۔
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے امریکی حکومت کو سنگین نتائج کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم جنرل سلیمانی کے قتل کی امریکا کو سر عام سزا دیں گے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل امریکا نے ایرانی کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی پر سعودی ائیر پورٹس پر حملوں کا الزام عائد کردیا ، جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کے بعد امریکی نائب صدر مائیک پینس نے ان پر سعودی ہوائی اڈوں پر حملوں کا الزام لگادیا۔
امریکی صدر ٹرمپ کی زیر نگرانی امریکا کی حکومت سعودی عرب میں تیل تنصیبات پر حملوں کا ذمے دار بھی جنرل قاسم سلیمانی کو قرار دیتی ہے جبکہ نائب صدر مائیک پینس کے مطابق سعودی ائیر پورٹس پر حملے بھی جنرل سلیمانی نے کرائے۔
نائب صدر مائیک پینس نے گزشتہ روز کہا کہ ایرانی کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کو درجنوں افراد کے قتل میں ملوث ہونے کے باعث نشانہ بنایا گیا جبکہ وہ یمن میں حوثی باغیوں کی امداد بھی کرتے تھے۔
مزید پڑھیں: جنرل سلیمانی پر سعودی ائیر پورٹس پر حملوں کا الزام عائد