امریکا نے جنرل قاسم سلیمانی پر سعودی ائیر پورٹس پر حملوں کا الزام عائد کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امریکا نے جنرل قاسم سلیمانی پر سعودی ائیر پورٹس پر حملوں کا الزام عائد کردیا
امریکا نے جنرل قاسم سلیمانی پر سعودی ائیر پورٹس پر حملوں کا الزام عائد کردیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

امریکا نے  ایرانی کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی پر سعودی ائیر پورٹس پر حملوں کا الزام عائد کردیا ہے، جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کا نیا جواز پیش کرتے ہوئے امریکی نائب صدر مائیک پینس نے ان پر سعودی ہوائی اڈوں پر حملوں کا الزام لگادیا۔

امریکی صدر ٹرمپ کی زیر نگرانی امریکا کی حکومت سعودی عرب میں تیل تنصیبات پر حملوں کا ذمے دار بھی جنرل قاسم سلیمانی کو قرار دیتی ہے جبکہ نائب صدر مائیک پینس کے مطابق سعودی ائیر پورٹس پر حملے بھی جنرل سلیمانی نے کرائے۔

نائب صدر مائیک پینس نے کہا کہ ایرانی کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کو درجنوں افراد کے قتل میں ملوث ہونے کے باعث  نشانہ بنایا گیا جبکہ وہ یمن میں حوثی باغیوں کی امداد بھی کرتے تھے۔

یمن میں حوثی باغیوں کی معاونت کا الزام عائد کرتے ہوئے امریکی نائب صدر مائیک پینس نے کہا کہ ایرانی کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی نے حوثی باغیوں کی مالی اور دفاعی امداد کی، باغیوں نے ان کی مدد سے سعودی ائیرپورٹس کو نشانہ بنایا۔

مائیک پینس کے مطابق یمن کے حوثی باغی سعودی ائیرپورٹس کے ساتھ ساتھ دیگر مقامات پر بھی راکٹ حملوں میں ملوث ہیں جو انہوں نے ایرانی جنرل کی مدد اور حمایت سے کیا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل ایرانی حکومت نے اعلان کیا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل کرنے والے شخص کو 8 کروڑ ڈالر نقد انعام دیا جائے گا، ٹرمپ کے سر کی قیمت جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کے نتیجے میں گزشتہ روز مقرر کی گئی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ واشگاف الفاظ میں ایران کے عسکری کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کا اقرار کرچکے ہیں، انہوں نے کہا کہ پینٹا گون کو ایرانی جنرل کے قتل کے احکامات میں نے دیئے جس کے نتیجے میں ایرانی حکومت نے بڑا اعلان کردیا۔

مزید پڑھیں: ٹرمپ کو قتل کرنے والے کو 8 کروڑ ڈالر نقد انعام دیں گے۔ ایران

Related Posts