ہالی ووڈ کے عالمی شہرت یافتہ اداکار ول اسمتھ نے کرس راک کو آسکر تقریب کے دوران بیوی کا مذاق اڑانے پر تھپڑ ماردیا تھا جس کے بعد یہ معاملہ سوشل میڈیا پر بہت زیادہ اچھالا گیا۔
حال ہی میں اس حوالے سے ایک اور رپورٹ سامنے آئی ہے کہ کرس راک کے 2 اپریل کو ہونے والے کامیڈی پروگرام کی ٹکٹوں کی مانگ اور قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔
رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے آسکر ایوارڈ میں تھپڑ کے معاملے کے بعد بدھ سے شروع ہونے والے کامیڈی پروگرام کی ٹکٹوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔
مزید برآں اکیڈمی ایوارڈ ڈرامے کے بعد سے 18 مارچ کو کم از کم $46 فی ٹکٹ سے بڑھ کر سیکنڈری مارکیٹ پلیٹ فارم ٹک پک پر کم از کم $341 تک پہنچ گئی۔
یہ بھی پڑھیں:اکیڈمی ایوارڈز میں میرا رویہ ٹھیک نہیں تھا، مجھے معاف کردیں، ول اسمتھ