کیا سلمان خان کی نئی فلم “سکندر” او ٹی ٹی پر ریلیز ہوگی؟

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سکندر کے ایک گانے کی جھلک نے پہلے ہی دھوم مچا دی ہے، فوٹو انڈین میڈیا

دبنگ خان سلمان خان کی نئی فلم “سکندر” 30 مارچ 2025 کو عید الفطر کے موقع پر دھوم مچانے آ رہی ہے، فلم دنیا بھر میں سینما گھروں میں ریلیز ہوگی، لیکن او ٹی ٹی پر آنے کی کوئی آفیشل کنفرمیشن نہیں دی گئی۔

فلم میں سلمان خان کے ساتھ راشمیکا مندنا، کاجل اگروال اور شرمن جوشی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے، جبکہ ڈائریکشن کی باگ ڈور سنبھالی ہے اے آر مروگادوس نے۔

فلم کی ریلیز کا دن بہت اسمارٹلی سیٹ کیا گیا ہے۔ 30 مارچ اتوار کا دن ہے، جو پہلے ہی ایک بڑا ویک اینڈ ہوگا، خاص طور پر مہاراشٹر میں، کیونکہ اسی دن گُڑی پڑوا بھی منائی جائے گی۔

اس کے بعد 31 مارچ بروز پیر کو عید الفطر کا جشن ہوگا اور پھر 1 اور 2 اپریل کو بھی کئی سینٹرز میں عید کے بعد کی چھٹیوں کا لطف چلے گا۔ یعنی فلم کو لمبے ویک اینڈ کا زبردست فائدہ ملے گا۔

اور مزے کی بات؟ 4 اپریل بروز جمعہ سے ایک بار پھر کلیکشن میں زبردست جمپ آئے گا، جو 6 اپریل تک فلم کی کمائی کو مزید اونچائی پر لے جائے گا!

رپورٹس کے مطابق “سکندر” کا دھماکے دار ٹریلر اسی ویک اینڈ پر ریلیز ہونے والا ہے، جبکہ فلم کی پروموشن کو ایک اور لیول پر لے جانے کے لیے گرینڈ ایونٹس بھی پلان کیے جا رہے ہیں!

تو بس، تیار ہو جائیے! سلمان خان کی “سکندر” اس عید پر سینما گھروں میں دھماکہ مچانے آ رہی ہے!

Related Posts