امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کیلیفورنیا کے گورنر کو دھمکی دی ہے کہ ریاست کے جنگلوں میں لگی ہوئی آگ بجھانے کے لیے واشنگٹن حکومت کوئی مدد نہیں کرے گی۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کیلیفورینا کے گورنر کی طرف سے امریکی حکومت کی ماحولیاتی پالیسیوں پر بے لاگ تنقید کا ردِ عمل دیتے ہوئے انہیں فائر فائٹنگ میں مدد نہ کرنے کی دھمکی دی۔
یہ بھی پڑھیں: کیوی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈن کی کامیابیوں پر مبنی ویڈیو دُنیا بھر میں وائرل
امریکی ریاست کیلیفورنیا میں گزشتہ 2 ہفتے سے لگی ہوئی آگ کے باعث ریاست میں 1 لاکھ ایکڑ کے قریب جنگل راکھ کا ڈھیر بن چکے ہیں جبکہ بڑی تعداد میں جنگلی جانوروں، پرندوں اور گردو نواح کے شہریوں کی املاک کو نقصان پہنچا ہے۔
کیلیفورنیا کے گورنر گیون نیوسم کی تنقید پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ کیلیفورنیا میں ہر سال جنگلوں کو آگ لگنے کے باعث وسیع پیمانے پر تباہی پھیلتی ہے اور درخت جل جاتے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ کیلیفورنیا کے گورنر جنگلات کے تحفظ اور دفاع میں بری طرح ناکام ہیں، اس لیے واشنگٹن حکومت آگ بجھانے کے لیے مزید مدد نہیں کرے گی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شام میں کسی فریق کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی نہیں کی گئی۔
واشنگٹن میں دو روز قبل صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ امریکی فوجیوں کو واپس لانا چاہتے تھے مگر اب تیل کے کنوؤں کی حفاظت کی خاطر فورسز کو شام میں رکھیں گے۔
مزید پڑھیں: شام میں کسی فریق نے جنگ بندی کی خلاف ورزی نہیں کی،ڈونلڈ ٹرمپ