استعفیٰ نہیں دوں گا، اپوزیشن کو بڑا سرپرائز دیں گے، وزیراعظم

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

استعفیٰ نہیں دوں گا، اپوزیشن کو بڑا سرپرائز دیں گے، وزیراعظم
استعفیٰ نہیں دوں گا، اپوزیشن کو بڑا سرپرائز دیں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ کبھی استعفیٰ نہیں دیں گے بلکہ وہ اپوزیشن کو بڑا سرپرائز دینے والے ہیں۔

وزیر اعظم نے میڈیا کے نمائندوں کے ساتھ بات چیت میں کہا کہ وہ ”عدم اعتماد میچ” میں فتح یاب ہوں گے اور تحریک عدم اعتماد کی حمایت میں اپنے ووٹ ضائع ہونے پر اپوزیشن حیران رہ جائے گی۔

ایک سوال کے جواب میں وزیراعظم نے کہا کہ کیا انہیں ”چوروں“ کے دباؤ میں لڑائی سے پہلے ہی ہار ماننی چاہیے اور یہ ان کے بارے میں کسی کی غلط فہمی ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ”لڑائی ابھی شروع ہوئی ہے، میں اس جنگ میں جیت کر ابھروں گا،“۔

انہوں نے اخبار نویسوں کو بتایا کہ اپوزیشن جماعتیں پہلے ہی اپنے کارڈ دکھا چکی ہیں لیکن تحریک انصاف انہیں بڑا سرپرائز دے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف 27 مارچ کو اسلام آباد میں تاریخی جلسہ کرنے والی ہے۔

مسلح افواج کو ملک کا سب سے قیمتی اثاثہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر فوج نہ ہوتی تو پاکستان تین حصوں میں بٹ جاتا۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج ملک کے لیے ناگزیر ہے اس لیے کسی کو سیاست کی خاطر ادارے کو بدنام نہیں کرنا چاہیے۔

وزیراعظم عمران خان نے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے ساتھ کام کرنے کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن صرف اپنی کرپشن بچانے کے لیے ایک محاذ پر متحد ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدارتی ریفرنس سپریم کورٹ میں بھیجا گیا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ ووٹ فروخت نہ ہوں اور ہمارے سیاسی نظام سے ہارس ٹریڈنگ کا خاتمہ ہو۔

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو ”سیاست کا بارہواں کھلاڑی“ قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹیم سے ان کے اخراج کا وقت قریب ہے۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی سیاست کا مقصد صرف اپنی چوری چھپانا ہے۔

مزید پڑھیں: کورونا کے دوران بیروزگاری کی سب سے کم شرح،وزیر اعظم کی حکومت کو مبارکباد

ایک سوال کے جواب میں وزیراعظم نے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے ملاقات کی تصدیق کی کیونکہ ان سے 40 سال پرانی رفاقت تھی۔

Related Posts