این آر او نہیں دوں گا، جلسے کے ذریعے مجھے بلیک میل کرنے کی کوشش کی گئی، وزیر اعظم

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

این آر او نہیں دوں گا، جلسے کے ذریعے مجھے بلیک میل کرنے کی کوشش کی گئی، وزیر اعظم
این آر او نہیں دوں گا، جلسے کے ذریعے مجھے بلیک میل کرنے کی کوشش کی گئی، وزیر اعظم

اسلام آباد: پی ڈی ایم اتحاد کے جلسے کے رد عمل میں وزیر اعظم عمران خان نے اپنا رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ جو بھی حربہ اپنائیں، این آر او نہیں دوں گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پی ڈی ایم نے جلسہ کرکے لوگوں کی زندگیوں کو خطرہ میں ڈالا اور جلسے کے ذریعے مجھے بلیک میل کرنے کی کوشش کی۔

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم مجھے بلیک میل کرکے لوٹی رقم بچانا چاہتے ہیں، بے تحاشہ رقم جمع کرکے کورونا کے دنوں میں لوگوں کی زندگیوں اور صحت کا خیال نہیں رکھا گیا۔انہیں لوگوں کی پرواہ نہیں۔

وزیر اعظم عمران نے کہا کہ میں ایک بار پھر اعادہ کرتا ہوں ان کو این آر او نہیں دوں گا، مستقبل میں بلیک میلنگ کا جو بھی حربہ پی ڈی ایم اپنائے این آر او نہیں دوں گا۔پی ڈی ایم کیلئے پیغام بالکل دو ٹوک اور واضح ہے، لوٹ مار کرنے والے جو بھی حربہ اپنائیں میری حکومت این آر او نہیں دے گی۔

واضح رہے کہ اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی جانب سے لاہور میں مینار پاکستان کے گراؤنڈ میں اپنی بھرپور عوامی طاقت کا مظاہرہ کیا گیا۔

Related Posts