کراچی : شہر قائد کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 13میں شیر گلی میں باندھنے سے علاقہ مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
خطرناک شوق والے مقامی رہائشی نے کئی سالوں سے گھر میں شیر پال رکھا ہے ، مالک نے علاقے میں شوبازی کی غرض سے شیر کواپنے گھر کے باہر نمائش کے لیے باندھ دیا ۔
شیر کی موجودگی کے باعث علاقہ مکینوں میں شدید خوف ہراس پایا جاتا ہے، رہائشی علاقے میں شیر پالنے پر مالک کے خلاف دو سال قبل بھی علاقہ مکینوں کی شکایت پر قانونی کارروائی ہوچکی ہے۔
علاقہ مکینوں کے مطابق بااثر ہونے کے باعث قانونی کارروائی بھی شیر کی منتقلی نہ کراسکی اور وہ بدستور اس کے گھر میں موجود ہے ۔ علاقہ عوام نے انتظامیہ سے فوری کارروائی کا مطالبہ کردیا۔
مزید پڑھیں:بلدیہ عظمیٰ کراچی کے سینئر ڈائریکٹر ہیومن ریسورسز جمیل فاروقی بغیر انکوائری بحال