پب جی کھیلنے سے روکنے پر بیوی نے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کرادیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پب جی کھیلنے سے روکنے پر بیوی نے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کرادیا
پب جی کھیلنے سے روکنے پر بیوی نے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کرادیا

دُنیا کی چوتھی بڑی گیم پب جی کھیلنے سے روکنے پر بیوی نے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کرادیا ہے جبکہ پب جی کھیلنے والوں کی تعداد 75 کروڑ سے تجاوز کر گئی۔

تفصیلات کے مطابق یہ دلچسپ واقعہ متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں پیش آیا جہاں خاتون نے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کرایا جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ شوہر کے تشدد نے خاتون کو جسمانی و نفسیاتی طورپر متاثر کیا اور نقصان پہنچایا۔

عالمی خبر رساں ادارے نے دعویٰ کیا کہ متحدہ عرب امارات اور مشرقِ وسطیٰ سمیت پب جی کے کھلاڑی دنیا بھر میں پھیلے ہوئے ہیں جن کی تعداد 75 کروڑ سے زیادہ ہے۔ سیکڑوں نے جان کی بازی ہار دی اور بے شمار افراد مشکلات اور ذہنی مسائل کا شکار ہیں۔ 

دبئی میں شوہر نے خاتون کو عیدالاضحیٰ کے موقعے پر مہمانوں کی آؤ بھگت نہ کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔ مہمان آئے تو شوہر نے خاتون کو کافی بنانے کی ہدایت دی تاہم خاتونِ خانہ کافی بنانا بھول کر پب جی کھیلنے میں بری طرح مصروف رہی۔

تند مزاج شوہر نے بیوی کو غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے تشدد کیا جس پر خاتون نے شوہر کے خلاف تھانے میں درخواست جمع کرادی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ شوہر کے تشدد کی وجہ سے مجھے جسمانی و ذہنی نقصان پہنچا۔

مقدمے کے متن میں خاتون کا کہنا ہے کہ جسمانی و ذہنی نقصان پہنچانے والے شوہر کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔ خاتون کا کہنا ہے کہ میرا شوہر پب جی کھیلنے سے روکتا ہے جبکہ میں گھر کا پورا کام مکمل کرتی ہوں اور تمام فرائض سرانجام دیتی ہوں۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل بھارتی صوبے اتر پردیش میں پب جی کھیلنے سے روکنے پر بیٹا چاقو لے کر باپ پر چڑھ دوڑا اور والدِ بزرگوار کو زخمی کرنے کے بعد خودکشی کی کوشش بھی کر ڈالی۔

یہ افسوسناک واقعہ گزشتہ برس اترپردیش کے شہر میرٹھ میں پیش آیا جہاں بھارتی حکومت نے پب جی پر پابندی عائد کررکھی تھی تاہم باپ کے منع کرنے پر بیٹے نے انہیں زخمی کر ڈالا اور چاقو سے اپنی گردن پر بھی وار کیا اور زخمی ہوگیا۔

مزید پڑھیں: پب جی سے روکنے پر بیٹے کا چاقو سے باپ پر حملہ، خودکشی کی کوشش ناکام

Related Posts