سابق وزیر لاپتہ، فرخ حبیب کی اہلیہ نے ایمنسٹی انٹرنیشنل کو خط لکھ دیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مخالفین کا ہدف این آر او، انتخابی اصلاحات بہانہ ہے۔ فرخ حبیب
مخالفین کا ہدف این آر او، انتخابی اصلاحات بہانہ ہے۔ فرخ حبیب

اسلام آباد: سابق وزیرِ مملکت برائے اطلاعات لاپتہ ہو گئے، پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کی اہلیہ نے ایمنسٹی انٹرنیشنل کو شوہر کی بازیابی کیلئے خط لکھ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فرخ حبیب کی اہلیہ شوہر کی بازیابی کیلئے ماضی میں چیف جسٹس کو بھی خط لکھ چکی ہیں تاہم کوئی کارروائی اور فرخ حبیب کی بازیابی نہ ہونے کے باعث خاتونِ خانہ نے ایمنسٹی انٹرنیشنل کو خط لکھا۔

https://twitter.com/mrsfarrukhhabib/status/1713473997713649832

سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے فرخ حبیب کی اہلیہ کا خط سوشل میڈیا پر شیئر کردیا جس میں سابق وزیر کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ فرخ حبیب ایک سیاسی کارکن، سابق وزیرِ مملکت اور پی ٹی آئی کے عہدیدار ہیں۔

عالمی برادری اسرائیل کا ظلم، فلسطینیوں کا قتلِ عام بند کروائے۔شہباز شریف

سابق وزیر فرخ حبیب کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ میرے شوہر کو جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا گیا۔ میں ایمنسٹی انٹرنیشنل سے اس معاملے میں مداخلت اور اپنے شوہر کی بازیابی میں تعاون کیلئے خط لکھ رہی ہوں۔ انہوں نے حکومت پر الزامات بھی لگائے۔

فرخ حبیب کی اہلیہ کا اپنے خط میں کہنا ہے کہ موجودہ پاکستانی حکومت سیاسی کارکنان اور رہنماؤں کے خلاف انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث ہے۔ 9مئی واقعات کے بعد پی ٹی آئی کے رہنماؤں کو مفرور ہونا پڑ گیا۔

Related Posts