سوناکشی کی شادی سے ان کے دونوں جڑواں بھائی کیوں غائب رہے؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو انڈین میڈیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بالی ووڈ کی دبنگ گرل سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال ممبئی میں ستاروں سے سجی تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ استقبالیہ میں سلمان خان، کاجول، ریکھا، اور انیل کپور سمیت فلم انڈسٹری کی اہم شخصیات نے شرکت کی، لیکن بہن کی زندگی کے اس سب سے بڑے دن سوناکشی کے بھائی غائب تھے۔

 سوناکشی کے جڑواں بھائیوں لو سنہا اور کُش سنہا کی اس غیر حاضری نے مسلمان جیولر اور بزنس مین اقبال رتنسی کے بیٹے ظہیر اقبال سے ان کی بہن سوناکشی کی شادی کے حوالے سے اختلافات کی افواہوں کو ہوا دی۔

شادی کی تقریبات کے متعدد لمحات آن لائن شیئر کیے گئے، لیکن لو اور کش واضح طور پر مناظر سے غائب تھے۔

ایک ذریعہ نے ان کی غیر موجودی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سوناکشی کے والدین شادی میں شریک ہوئے اور بڑے خوش بھی نظر آ رہے تھے، تاہم سوناکشی کے بھائی شادی یا استقبالیہ میں نہیں آئے۔ فوٹوگرافروں نے آخر تک دونوں کو پنڈال میں داخل ہوتے نہیں دیکھا اور سب کو یہ واقعی عجیب معلوم ہوا۔

یہ قیاس آرائیاں اس وقت بڑھ گئیں جب لو سنہا نے ان افواہوں کی صریح تردید نہیں کی اور نہ ہی کوئی واضح وضاحت کی۔ ہندوستان ٹائمز کے رابطہ کرنے پر لو سنہا نے گول مول جواب دیتے ہوئے کہا کہ براہ کرم ایک یا دو دن دیں، میں آپ کے سوال کا جواب دوں گا۔ پوچھنے کا شکریہ۔

بھائیوں کی عدم موجودی میں سوناکشی کے قریبی دوست اداکار ثاقب سلیم نے اس اہم موقع پر ایک بھائی کے فرائض انجام دیے۔ شادی کی ایک ویڈیو میں سوناکشی کو پھولوں کی چھتری کے نیچے چلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جس کو اٹھانے والوں میں بھائیوں کی جگہ ثاقب سلیم نمایاں تھے۔

Related Posts