ملزم شاہنواز اور مقتولہ کے درمیان لڑائی کی وجہ کیا بنی؟ اہم انکشافات سامنے آگئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سارہ انعام قتل کیس
سارہ انعام قتل کیس، ملزم شاہنواز کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: سینئر صحافی ایاز امیر کے بیٹے شاہنواز اور بہو سارہ کے درمیان لڑائی سے متعلق تفصیلات سامنے آگئیں۔

تفتیشی ذرائع کے مطابق سارہ کے چچا کرنل (ر) اکرام اور ضیا الرحیم نے بھتیجی کے قتل کا الزام ایاز امیر اور ان کی سابق اہلیہ پر عائد کیا ہے۔

تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ سارہ کے چچا نے الزام عائد کیا ہے کہ ایاز امیر اور ان کی سابق اہلیہ نے اُن کی بھتیجی کو قتل کرایا ۔

تفتیش کے دوران یہ معاملہ سامنے آیا ہے کہ ملزم شاہنواز نے اپنی اہلیہ کو اپنی دیگر 2 شادیوں کے بارے میں نہیں بتایا تھا۔ ملزم اپنی بیوی سارہ سے حیلے بہانوں سے پیسے منگواتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

شاہنواز امیر کا جسمانی ریمانڈ منظور، والد ایاز امیر اور والدہ کے وارنٹ گرفتاری جاری

سارہ نے اپنے لئے گاڑی خریدی تھی ملزم نے وہ بھی دھوکے سے اپنے نام کروالی تھی، جس پر سارہ سے تکرار ہوئی، سارہ نے اپنے دیے گئے پیسوں کا تقاضا کیا اور گاڑی فوری طور پر اپنے نام کرانے کا کہا۔

ذرائع کے مطابق ملزم شاہنواز نے پیسوں کے تقاضے پر طیش میں آکر اہلیہ سارہ کو قتل کیا۔ مقتولہ سارہ نے اپنی شادی سے متعلق کینیڈا میں مقیم والدین کو کچھ نہیں بتایا تھا۔

تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتولہ سارہ کینیڈا کی شہریت رکھتی ہیں۔

واضح رہے کہ بیوی کے قتل کے جرم میں شاہنواز کو دوجسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے جبکہ صحافی ایاز امیر اور اہلیہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے ہیں۔

Related Posts