اڈاری ڈرامے کے اداکار احسن خان ٹوئٹر پر ٹرینڈ کیوں کررہے ہیں؟

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اڈاری ڈرامے کے اداکار احسن خان ٹوئٹر پر ٹرینڈ کیوں کررہے ہیں؟
اڈاری ڈرامے کے اداکار احسن خان ٹوئٹر پر ٹرینڈ کیوں کررہے ہیں؟

پاکستان کے خوبرو و دلکش اداکار احسن خان ایک بیان کے سبب ٹوئٹر پرٹاپ ٹرینڈ بن گئے۔

احسن خان پاکستان کے ایک بہت بڑے اداکار ہیں جنہوں نے کئی کامیاب ڈراموں میں کام کیا ہے۔

حال ہی میں اداکار ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئے ہیں، اداکار کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت زیادہ وائرل ہورہی ہے، جس میں وہ اپنے بارے میں بتا رہے ہیں۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت زیادہ وائرل ہورہی ہے بعدازاں اس پرمیمز بھی بنائی جارہی ہیں۔

خیال رہے کہ احسن خان کی وائرل ہوتی ویڈیو میں انہوں نے خود کو برطانوی نژاد ایشیائی اداکار کہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اس سال رمضان المبارک میں کون سے خصوصی ڈرامے دکھائے جائینگے؟

ان کا اپنے ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ ’وہ ایک ایشیائی۔۔۔۔۔۔۔ برٹش ایشیائی اداکارہ ہیں، وہ زیادہ تر پاکستان میں کام کرتے ہیں اور وہ ( یہاں اور وہاں) پاکستان اور برطانیہ دونوں جگہ رہتے ہیں۔‘

دریں اثناء اس انٹرویو میں احسن خان نے خالص برطانوی لب و لہجے میں گفتگو کی جس پر صارفین کی جانب سے اداکار کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

احسن خان کا انگریزی میں بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’وہ پاکستان میں اپنی فلمیں اور ڈرامیں مکمل کر رہے ہیں، اُن کا ایک ڈرامہ اڈاری ہر جگہ مشہور ہوا ہے جو کہ ایک اہم موضوع بچوں پر جنسی تشدد پر بنا ہے، اس ڈرامے میں انہوں نے بہت اہم کردار ادا کیا ہے۔‘

Related Posts